
کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سے پوليس نے 3 ملزمان پر مشتمل ڈکيت گينگ کو گرفتار کرليا۔ ملزمان میں آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والا ملزم بھی شامل ہے۔ ملزم ذاکر 500 روپے کےعوض موبائل کا آئی ايم ای آئی نمبر تبديل کر ديتا تھا۔
ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز نے بتایا ہے کہ اس گروہ ميں شامل ملزمان نے دوران انٹروگیشن برآمد موبائل فونز ضلع ویسٹ اور کیماڑی کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کے زور پر چھیننے کا انکشاف کیا۔
گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف 4 اکتوبر کو مین شاہراہ اورنگی روڈ سے شہری سے نقدی اور موبائل فون چھینے کی واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1175 بجرم دفعہ 392،397،34 متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ اورنگی میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان سے 20 موبائل فون، 2 غیر قانونی پسٹلز بمعہ گولیاں، نقدی اورموٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات 2 مختلف تھانوں میں مزید مقدمات درج ہیں۔
ملزمان سے برآمد موبائل فونز کو سائنسی تجزیئے اور اسلحہ کو فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائے گا۔ گرفتار ملزمان میں عثمان ولد رفیق احمد، گلفام ولد منیر علی خان اور موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی ٹیمپر کرنے والا ذاکر شامل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imdii111.jpg