کراچی جینا چاہتا ہے

maksyed

Siasat.pk - Blogger
karachi-killing.gif




آئی ایس آئی،ملٹری انٹیلی جنس،رینجرزجیسے قابل فخر اداروں نےمشترکہ تحقیق کے بعدجن افرادکوانڈیاسے دہشت گردی کی تربیت کر کے آنےوالاثابت کیا۔ملزموں نے خود متعددانسانوں کو قتل کرنےکااعتراف کیا لیکن عدالتوں نے انہیں رہاکردیا۔کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کاحل یہ ہےکہ عدلیہ اپنی ذمہ داری محسوس کرے۔

ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے کیس کافیصلہ ہوناہے لیکن عدلیہ کے 2ججزاس کے کیس کی سماعت کرنےسے ہی
انکارکرچکے ہیں۔نتیجہ یہ کہ مذکورہ سیاسی شخصیت اب بھی جیل میں ہے۔عدلیہ کواپناکرداراداکرناہوگا
۔

یہ خیالات صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کےہیں جو انہوں نے کراچی کی بدامنی کاحل بتاتےہوئےظاہرکئے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کےدوران استعمال ہونےوالا اسلحہ جن مقامات سے آتا ہے ان میں بندرگاہ ہویادیگرمقامات وہاں حکومتی گرفت موثربنائی جائے۔لوگ مر رہے ہیں اگرکوئی مارنےوالوں کو نہیں پکڑتاتواس کی ذمہ دادی مکمل طورپرحکومت پرعائد ہوتی ہے۔حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رکن اسمبلی رشید گوڈیل اپنےتئیں اسے کراچی میں جاری قتل وغارت کاحل سمجھتے ہیں۔ہم عدم تشددکےپیروکارہیں اورچاہتے یہں کہ ہرایک کواس کاحق دیاجائے ایساکرکےہی شہرمیں امن قائم ہوسکتاہےایک اورحکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماگل آفریدی اس تجویزکومسئلہ کاحل مانتے ہیں۔2کروڑکےقریب انسانوں کامسکن،ملکی آمدن کے63فیصدکاشئیرہولڈر،غریب کی ماں،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت جدید شعبوں میں ملکی ترقی کادروازہ،تعلیمی اداروں کاشہر،دنیاکے گنجان آبادشہروں میں سے ایک اورپاکستان کاسب سے بڑاشہرکراچی مسلسل جل رہاہے۔

دی نیوزٹرائب ہی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے 7مہینوں میں اب تک بدامنی کے دوران
11سولوگ قتل ہوچکے ہیں۔سیاسی وحکومتی رہنماحل پیش کرنےکی دوڑمیں مصروف ہیں لیکن آنےوالے منظرنامےکےبارے میں خوفناک ترین پہلو یہ ہے کہ شہرکےہردسویں گھرسے لاش اٹھانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

محکمہ پولیس سندھ کے ایک ذمہ دارفردکی رائے کے مطابق رمضان سمیت آنےوالے دنوں میں قتل وغارت گری جاری رہے گی۔آفا ق احمد کی رہائی روکنی ہو،شہرپرسیاسی قبضہ برقرارکھناہو،کاروباری علاقوں سےبھتے کی رقم کابڑاحصہ لیناہو،اپنی مرضی کے انتخابی نتائج حاصل کرنےہوں،اسلحہ کے فروخت کنندگان کےلئےمارکیٹ کومزید وسیع کرناہو،عالمی نقشے میں رنگ بھرنےکی کوششیں ہوں،ملک کی اکلوتی بندرگاہ کوغیرمستحکم رکھ کرملکی ترقی روکناہو،عالمی دوستوں اوردشمنوں میں تیزی سے تبدیلی لانی ہو،آقائوں کوخوش رکھناہو۔یہ تمام باتیں اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہےکہ کراچی جیناچاہتاہے کوئی ہےجوزندگی بخشنےکوتیارہو۔
 

ALI ARYAN

Senator (1k+ posts)
Jab tak Karachi Ki majority ko us ka haqooq nahin deeye jain ge. Karachi mein aman nahinho sakta. Qata Nazar Siyasi Wabistagi ke Karachi ka solution Karachi mein mojod her qomiyat or lisani Ikaayi ko us ke haqooq ki Farahmi he. Jab tak Karachi ko woh log Operate kartey rahen gey jo ke khud kkarachi meinnahin rehtey sirf apna winning honeymoon period guzarney karachi aatey hoon, Karachi ki awaam per raaj kar ke apni Jaibain Jaiz or Najaiz tareeqon se bhartey hoon. Or Apni hakoomat ko Karachi mein sahara deney keliye Artificial nizam create kartey hoon or apni marzi ki siyasi soch Karachi ki awaam per thonsna chatey hoon tab tak Karachi Jalta rahey ga or yeh lava yunhi pakta rahey ga, Kal Ki javed Hashmi Sahab ki taqreer mein Karachi Ka solution mojod he. Ab un per munhasir he jo ke ikhtiyaar rakhtey hon ke Unko apna Siyasi Faida Aziz he ya Mulk ka Mafad woh Kab react kartey hein.
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
کراچی کے دشمن کوئی اور نہیں ، کراچی کے عوام خود ہی ہیں
اس شہر کی صنعتیں کس نے بند کروائیں
اس شہر کے تعلیمی اداروں کو کس نے تباہ کیا
اس شہر کے انتظامی ڈھانچے کو کس نے تباہ کیا
بجاے یہ کہتے کہ اگر کسی نے اپنی صنعت یا کارخانہ بند کیا اس کی ٹانگیں توڑ دی جایں گی
انہوں نے کارخانے ہی بند کروا دیے
بے روزگار کون ہوا
بجاۓ اس نوجوانوں کو تعلیمی اداروں کو آباد کر نے کا درس دیتے
ان کے ہاتھ میں قلم کے بجاۓ اسلحہ پکڑا دیا
بجاۓ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کیا جاتا
ان میں اپنے کارکن بھرتی کر دیے کہ وہ اپنے مخالفوں سے بدلہ لیں
شہر میں امن کے بجاۓ اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں


اس سے بڑھ کر اور کیا دشمنی ہو سکتی ہے اس شہر کے خلاف
پھر رونا کس بات کا

 

Bombaybuz

Minister (2k+ posts)
blaming people of khi will be too hash, yeah few political parties used youth of the city for their interest but that happend every where, what makes khi's case diff is that mass presence of weapons, and 2ndly AA Zardari's poor intention to take over on khi with the help of some self created mafia based on people bought up from other cities to tackle MQM with the help of ANP ... you may call it target less killing but actually this whole blood shed is for the control of this maga city its land and resources, as PPP is looking at sindh as its den and in this den if you dont hold khi then you stand no where... 2ndly the foreign elements can't be called off... so solution to khi will be getting rid of these ill intentional people and their so called govt, strengthen the police and of course operation clean up for mass stock of weapons, and all these three step can only be taken in the presence of pak army either you like it or not.