کراچی:خواتین کوہراساں کرنے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج،گرفتار

peca-law-and-govt.jpg


شہرقائد میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سامنے آنے لگے،سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کی اور پیکا ایکٹ کے تحت خواتین کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف ائی اے سائبر کرائم عمران ریاض کے مطابق سابق اہلیہ، سابق منگیتر اور سابق دوست کو ہراساں کرنے والے تین ملزمان پیکا کے تحت گرفتار کیا، تینوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر انڈر سیکشن 16، 20، 21 ،24 پیکا کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
گیا ہے۔

ملزم فیضان شاہ کی سابق اہلیہ نے تشدد اور میکے سے رقم منگوانے پر خلع لے لی تھی، ملزم انتقامی کارروائی پر سابق اہلیہ سے متعلق مواد خاتون کے بھائی کو بھیجا،ملزم نے مواد سوشل میڈیا پر ڈالنے کا کہہ کر سابق اہلیہ کے بھائی کو بلیک میل کیا

ایف آئی اے نے ایک اور ملزم عاقب علی کو بھی خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا،عاقب کمشنر آفس میں کلرک ہے،کام کے سلسلے میں دفتر آنے والی خاتون کا نمبر لے کر ہراساں کررہا تھا ملزم بلیک میلنگ سے خاتون سے 5 لاکھ روپے اور زیورات بھی ہتھیا چکا ہے۔

ڈایریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کے مطابق ملزم محمد طلحہ کو بھی سابق منگیتر کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے،سوشل میڈیا کے استعمال پر ملزمان کیخلاف پیکا کے تحت مقدمات انڈر سیکشن 16، 20، 21 ،24 پیکا کے تحت درج ہوئے ہیں،پیکا سیکشن 16 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاریوں کو کالعدم قرار دیا ہے۔