
رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل گرفتار ہونے والے پولیس اہلکاروں سے 8 کلو چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سچل تھانے کے 2 پولیس اہلکاروں سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ طور پر ڈی ایس پی پولیس کا ایک گن مین بھی ان دونوں کا ساتھی تھا جسے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد غائب کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سچل پولیس نے شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن سے 16 کلو چرس برآمد کی گئی تھی۔
رپورٹ میں الزام کیا گیا کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے مبینہ طور پر رشوت لے کر ملزمان کو چھوڑدیا اور برآمد کی گئی چرس میں سے 8 کلوگرام فروخت کرنے کیلئے تھانے کے 2 پولیس اہلکاروں کو دیدی گئی۔
دونوں پولیس اہلکار سینئر افسران کی ہدایات پر منشیات فروخت کررہے تھے کہ انہیں رینجرز نے دھر لیا، رینجرز ملزمان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے بھی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/qYWr7p4/kk.jpg