
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی سرکلر ریلوے کے لئے 20.7 ارب روپے کی لاگت کا لیول کراسنگ انفراسٹرکچر منصوبے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی(ایکنک) کے اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے کی لیول کراسنگ انفراسڑکچر منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ منصوبے کے تحت کے سی آر روٹ کے 22 لیول کراسنگ ختم کردیئے جائیں گے، منصوبے سے کراچی میں بلا تعطل اور رکاوٹ ٹرین چلائی جاسکے گی۔
وفاقی وزیراسدعمر نے ٹویٹ کیا کہ سرکلر ریلوے منصوبے پر 20 ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1441282508537008133
نیو کراچی سرکلر ریلوے بجلی سے چلنے والی تیز ٹرین ہوگی، یہ منصوبہ 170 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا، نیو کراچی سرکلر ریلوے کے لیے بغیر پھاٹک نیا ٹریک بچھایا جائے گا اور ہر 6 منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی، اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5 لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Sd5TvGr/12.jpg