کراچی سے سکھر جانے والا پی آئی اے کا طیارہ راستہ بھٹک گیا

a9piaiakispaorasta.png

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے سکھر کے لیے اڑان بھرنے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز PK-536 کا طیارہ راستہ بھٹک گیا تاہم کسی قسم کے حادثے کا شکار ہونے سے محفوظ رہا۔

ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے سکھر کے لیے اڑان بھرنے والا طیارہ راستے سے بھٹک گیا تاہم ایئرٹریفک کنٹرولر نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کسی حادثے کا شکار ہونے سے بچاتے ہوئے بحفاظت اتروا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے سکھر کیلئے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز کے راستہ بھٹکنے پر ایئرٹریفک کنٹرولر نے بروقت اقدامات کیے اور کسی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہونے سے بچا لیا۔

پی آئی اے کی پرواز PK-536 کے سکھر کے لیے کراچی سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا نیوی گیشن سسٹم خراب ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق طیارے کا نیوی گیشن سسٹم خراب ہونے کے باعث اپنے روٹ سے ہٹ کر کسی دوسرے راستے کی طرف جا رہا تھا جس پر ایئرٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا۔

ایئرٹریفک کنٹرول نے کپتان کو متنبہ کیا کہ طیارے کا نیوی گیشن سسٹم خراب ہو چکا ہے، آپ راستہ بھٹک گئے ہیں اور غلط سمت میں جا رہے ہیں۔

طیارے کے کپتان سے ایئرٹریفک کنٹرولر نے براہ راستہ رابطہ کیا اور اس کی رہنمائی کی جس کے بعد طیارے کو واپس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

علاوہ ازیں کراچی سے اسلام آباد کیلئے جانے والی پرواز PK-8300 کے طیارے کے نچلے حصے سے پانی سپلائی کرنے والی گاڑی ٹکرا گئی جس سے رجسٹریشن نمبر APBHHکے حامل طیارے کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ PK-8300 کے مسافر طیارے میں بیٹھنے کیلئے لائونج میں انتظار کر رہے تھے اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کا شکار ہونے والی پرواز کو 4 گھنٹے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ اے ٹی آر طیارے اور پانی سپلائی کرنیوالی گاڑی میں تصادم کا پی انتظامیہ نے نوٹس لے کر ڈرائیور کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور طیارے کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
 

ibrar

MPA (400+ posts)
Everything touched by the incompetent clowns in the government or the institutions are falling apart. Slightly trained baboons can perform better than the current politicians and others in power. It is sad to see the where Pakistan is right now and where it is heading.
 

Back
Top