کراچی میں تاجر کے قتل کے بعد کی سی سی ٹی وی منظر عام پر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں آٹو پارٹس کے تاجر کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ روز آٹو پارٹس کے شعبے سے وابستہ آصف کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا لیکن اب فائرنگ کے بعد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ زخمی حالت میں وہ خود گاڑی چلا کر سڑک پر پہنچا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف زخمی حالت میں گاڑی چلا کر سڑک کنارے پہنچتا ہے جہاں پر پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص تیزی سے جاکر دروازہ کھولتا ہے۔

بعدازاں وہ لوگوں سے مدد طلب کرنے کے لیے چیخ و پکار کرتا ہے جس کے بعد لوگ جمع ہوتے ہیں اور اگلی سیٹ پر بیٹھا شخص گاڑی سے اترتا ہے بعد میں اسی گاڑی میں اسے قریبی اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

تاجر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے آج تدفین ہوگی اس کے بعد اہلخانہ کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق اگر مقتول کے اہلخانہ نے مقدمہ درج نہ کروایا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔

 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Karachi has become a lawless shithole, economy is in the dumps so crime is on the increase, Sindh police one of the most corrupt institutions in the world. Most of the crime is done with the knowledge or participation of Karachi police and other small time crime people dont worry about because they know if they get caught they can easily pay them off.

I myself have seen Karachi police rob stores, collect bhatta and so on, and this was when things were good. I can only imagine what it is like now
 

ibrar

MPA (400+ posts)
Pakistan is not a liveable place for any decent human being. If the current mafia stays in power and things don’t change soon, the survival of the very country is in doubt. This is a natural progression that will take place.
 

Back
Top