
کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں, ایک ہزار سے زائد افراد شدید گرمی سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں, مردہ خانوں میں جگہیں کم پڑگئیں,جے ڈی سی فاؤنڈیشن جو کراچی میں مستحق افراد کے لئے اقدامات اٹھاتی ہے,جے ڈی سی کی خانب سے کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے اور جدید مردہ خانے کا افتتاح کردیا گیا.
جے ڈی سی کی جانب سے تیار کئے گئے مردہ خانے میں غسل سے لے کر کفن تک سب سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس مردہ خانے میں 1000 میتیں بیک وقت رکھنے کا انتظام ہے۔
مردہ خانے کا افتتاح کرنے پر مشکلات میں گھرے سوشل میڈیا صارفین طنزیہ تبصرے کرنے پر مجبور ہوگئے, ایک صارف نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ ترقی کی آخری منزل کو پار کرچکا ہے۔
سلیم ہوسفزئی نے لکھا سندھ ترقی کے آخری منزل کو پار کرچکا پے,اب سندھی لوگ آرام سے مر کر فری میں ٹھنڈا ٹھنڈا مردہ خانہ انجوائے کرسکتے ہیں..جئے بھٹو. ....جئے زرداری
https://twitter.com/x/status/1808432946736468316
مظہر ذیشان لکھتے ہیں کہ مردہ خانہ جتنا بھی بڑا ہو، کراچی جتنا بڑا نہیں ہو سکتا۔
https://twitter.com/x/status/1808434789461938571
منفرد کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور جے ڈی سی کی جانب کراچی کو تحفہ بھی دیکھیں تو کیا ملا ہے “اک مردہ خانہ” وہ بھی دنیا کا سب سے بڑا اس سے زیادہ بیشرمی کیا ہو گی۔
https://twitter.com/x/status/1808379166292676962
کرن بٹ نے لکھا چلیں عوام کے لیے مردہ خانہ تو کم سے کم فری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1808390631586255191
سلیمان راشدی کا کہناتھا کہ پ مزید حکومت میں رہے تو پورا سندھ مردہ خانہ میں تبدیل ہوجائیگا۔ یا اللّہ سندھ کے معصوم واسیوں پر اپنا رحم فرما۔
https://twitter.com/x/status/1808399702464909654
علی فہیم نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پیپلزپارٹی اور جے ڈی سی کی جانب کراچی کو تحفے میں ملا بھی تو دنیا کا سب سے بڑا مردہ خانہ۔
جے ڈی سی کے سربراہ اور سماجی کارکن ظفر عباس کا کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ کئی لوگ مرتے ہیں اور ایدھی کے پاس 300 مردے رکھنے کی گنجائش تھی اس لیے شہر کو بڑے مردہ خانے کی ضرورت تھی اس لیے ہم نے یہ اقدام اٹھایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kaah1ih3h341.jpg