
کراچی میں عدالت نے وقت پر عید کا سوٹ سلائی نا کرکے دینے والے درزی کو 48ہزار جرمانے کی سزا سنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کی صارف شرقی کی جج فہمیدہ ساہووال نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد سنایا۔
عدالت میں دائر درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ گزشتہ رمضان 21 اپریل 2022 کو طارق روڈکی ایک مشہور درزی کی دوکان پر اپنا سوٹ سلائی کیلئے دیا اور 28 اپریل کو سوٹ سلائی کرکے دینے کیلئے کہا کہ 29 اپریل کو مجھے اپنے آبائی علاقے کیلئے نکلنا تھا، درزی نے 28 اپریل کو سوٹ دینے کی یقین دہانی کروائی اور 23 ، 24 اپریل کو رابطہ کرنے پربھی یہی جواب دیا۔
اسکے مطابق 28 اپریل کو فون کیا تو درزی نے رات دیر سے سوٹ لینے کیلئے آنے کا کہا، جب گزشتہ سال 28 اپریل کی رات تک سوٹ نہیں ملا تو میں نے درزی کو میسج بھیجا کہ سوٹ خود پہن لے، اس عید پر مجھے دوسرا سوٹ خریدنا پڑا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران درزی کو نوٹس جاری کیا مگر نا درزی خود عدالت میں پیش ہوا نا کوئی وکیل مقرر کیا جس کے بعد عدالت نے درزی کو جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ درزی بغیر سلائی کیے ہوئے سوٹ کی قیمت ادا کرے اور نیا سوٹ خریدنے پر خرچ رقم کے ساتھ ٹریولنگ چارجز کی مد میں بھی رقم ادا کرے اور ساتھ ہی ساتھ درخواست گزار کو ذہنی اذیت پہنچانے پر 15 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرے،
مجموعی طور پر درزی کو 48 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/darziahshaiai.jpg