کراچی و لاہور میں گرفتار و نظر بند درجنوں پی ٹی آئی کارکنان مقدموں سےڈسچارج

7.jpg

9 مئی کے واقعات کے بعد کراچی و لاہور سے گرفتار اور نظر بند ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد کو رہائی مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اور لاہور کی مقامی عدالت نے گرفتار اور نظر بند کیے گئے کارکنان کی رہائی کے احکامات جاری کیے ہیں، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے رہا کیے گئےکارکنان میں اندرون سندھ سے گرفتار افراد بھی شامل ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف اپنایا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں بات بعد میں ہوگی پہلے یہ بتائیں کہ ان افراد کے خلاف کیا مواد اکھٹا ہوا ہے؟ سرکاری وکلاء ملزمان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

عدالت نے ایم پی او کے تحت گرفتار 40 کارکنان کی رہائی کا حکم دیا اور ملزمان کو 10 ، 10 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایات دیں، سندھ ہائی کورٹ میں ہی دوسرے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے میر پور خاص اور سانگھڑجیل منتقل کیے گئےپی ٹی آئی کے کارکنان کی فیملی سے ملاقاتیں کروانے کا حکم دیا ۔

دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت میں 9 مئی کے بعد درج مختلف کیسز کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ان کیسز میں گرفتار پی ٹی آئی کے 71 افراد کو پیش کیا گیا، عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 60 ملزمان کو رہا جبکہ11 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1663157887684706305
 

Back
Top