
کراچی میں ڈکیتی کے الزام میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس(ڈی ایس پی) لیگل ظفر جاوید کو بیٹے سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پان کی ایک دوکان پر 2 جون کو پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات میں ڈی ایس پی ظفر ،بیٹے سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واقعہ کے حوالے سے ایس ایس پی پولیس کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد ڈی ایس پی کو گرفتار کیا گیا ، واقعہ میں استعمال ہونے والی پولیس موبائل ڈی ایس پی لیگل کے استعمال میں تھی، ڈکیتی کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت بھی کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1801115534496325845
پولیس کے مطابق واقعہ میں استعمال ہونے والی پولیس موبائل کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈکیتی میں ڈی ایس پی کا بیٹا اور اس کے دوست ملوث ہیں، ڈی ایس پی اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پان کی دوکان میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی، واقعہ کا مقدمہ دوکان مالک شاہ زیب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس کے مطابق 3 افراد نے دوکان سے سات ہزار لوٹے تھے،12 جون کی رات 11بجے پولیس موبائل پر 3 افراد نے سادہ کپڑوں میں واردات کی اور 50 ہزار روپے مالیت کے مختلف سگریٹ اور 15 ہزار روپے نقد لوٹ لیے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے لوٹ مار کے بعد مالک دوکان کو اپنے ساتھ موبائل میں بٹھایا اور گلشن چورنگی کے قریب پہنچ کر جیب سے10 ہزار روپے نکال کر موبائل سے اتار دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/karachi-police-one.jpg