کراچی پولیس نے چھٹی جماعت کے طالب علم پر دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا،

screenshot_1743098058837.png


کراچی پولیس نے ایک چھٹی جماعت کے طالب علم کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سٹی کورٹ تھانے میں درج مقدمے میں 10 سالہ طالب علم فراز لغاری پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے بعد، طالب علم فراز لغاری نے گھوٹکی پہنچ کر کراچی پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ پولیس نے اس کے کزن آفاق لغاری کے کہنے پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1905310310002549010 فراز لغاری نے کہا کہ اس کے امتحانات چل رہے ہیں لیکن خوف کے باعث وہ اسکول نہیں جا پا رہا۔ اس نے آئی جی سندھ سے درخواست کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں۔

فراز لغاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے چچا اور کزن نے دھمکیاں دی ہیں کہ اگر میں گھر سے نکلا تو مجھے ماردیا جائے گا، میرے چچا گاؤں میں بھی ہمارے کسانوں سے لڑتے ہیں اور ہماری زمینوں پر بھی انہوں نے قبضہ کررکھا ہے۔

یہ واقعہ کراچی پولیس کے خلاف سوالات اور احتجاج کا باعث بن چکا ہے، جس پر اب تک کوئی واضح کارروائی نہیں کی گئی۔
 

Back
Top