کراچی: کالے شیشے ہٹانے پر خاتون اور پولیس میں تلخ کلامی، ویڈیو وائرل


kala1h1h121.jpg

کراچی: ڈیفنس میں گاڑی سے کالے شیشے ہٹانے پر خاتون اور پولیس میں تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس کی جانب سے ایک گاڑی سے کالے شیشے ہٹانے پر خاتون غصہ میں آگئیں اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے لگیں اور دھمکیاں دینے لگیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس سے بدتمیزی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کرتی ہیں کہ ان کی گاڑی کے کالے شیشے کیوں ہٹائے جارہے ہیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالے شیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں۔"
https://twitter.com/x/status/1896423838998810963
اس دوران پولیس افسر نے انہیں تحمل سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بہن کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں، لیکن خاتون مسلسل سخت لہجے میں بات کرتی رہیں اور پولیس پر الزامات عائد کرتی رہیں۔ خاتون نے مزید کہا، "تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔"

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے رویے اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے، اور اگر اعلیٰ حکام کی ہدایت ملی تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق، مذکورہ خاتون مبینہ طور پر نشے کی حالت میں لگ رہی تھیں اور سگریٹ نوشی بھی کر رہی تھیں۔ جب پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی روکی تو انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کردیں اور بدتمیزی کی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ صورتحال کے پیش نظر ایک ڈی ایس پی کو موقع پر طلب کیا گیا تاکہ معاملے کا جائزہ لیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کراچی بھر میں کالے شیشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور پولیس کو دھمکیاں دینے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔
 

Conservative liberal

Senator (1k+ posts)

کسی جرنیل کی بگڑی ہوئی بیوی یا بیٹی ہو گی
انہیں تو سات خون بھی معاف ہیں
ایک ادنیٰ پولیس والے کی کیا مجال
to be honest sir ji... yahan jis ka zor chalta hai wo shor machata hai..
phir chahey General shb ho ya koi wadera ya koi siasat-dan.
 

Back
Top