
پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے کراچی کی بندرگاہوں پر روکے گئے کنٹینرز سے منظم چوری کا انکشاف کیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے کنٹینرز سے منظم چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، یہ انکشاف کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز ساؤتھ شیراز احمد کی جانب سے کیا گیا۔
شیراز احمد نے بتایا کہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور قاسم انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل(کیو آئی سی ٹی) سے 8کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے سامان کی چوری کا انکشاف ہوا تھا، اس معاملے پر ابتدائی تحقیقات کے بعد میسرز صادق تین مختلف کمپنیوں کے خلاف تین مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضبط شدہ سامان کی چوری میں کسٹمز افسران اور پورٹ انتظامیہ کے ملوث ہونے کے معاملے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ضبط کیے گئے کنٹینرز میں موجود سامان کو درآمد کنندگان پر عائد جرمانے کی ادائیگیوں کے بغیر کلیئرنس نہیں مل سکتی۔
شیراز احمد نے بتایا کہ ہمیں انٹیلی جنس نیٹ ورک سے یہ اطلاع ملی، تین ایسے درآمد کنندگان کے کارٹیل ہیں جو کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سے ضبط شدہ سامان کی منظم انداز میں چوری میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن اشیاء کو چوری کیا گیا ان میں ایلومینیم شیٹس، الیکٹرونک آئٹمزمشینوں کے پارٹس اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saman1h1h13.jpg