کراچی کی رہائشی خاتون کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں 400 سے زائد افراد کیساتھ انویسٹمنٹ کے نام پر 4 ارب کا فراڈ
کراچی کی رہائشی خاتون فاطمہ سلیم نے کراچی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں 400 سے زائد افراد کیساتھ انویسٹمنٹ کے نام پر چار ارب کا فراڈ کرلیا۔
خاتون اپنے مبینہ شوہر سہیل عدنان اور بیٹے عمر عمران کے ہمراہ روپوش ہوگئی۔ فراڈ بحریہ کوزین کمپنی کے نام پر کیا گیا۔ خاتون نے دفتر کے ملازموں تک کو نہ بخشا۔

Newsone Urdu on Instagram: "پنجاب میں اربوں روپے کا فراڈ! #newsone #BreakingNews #LatestUpdate #NewsAlert #HotNews #BreakingStory #CurrentEvents #TrendingNow #NewsFlash #ImportantUpdate #StayInformed #HeadlineNews #NewsToday #GlobalNews #JustIn #New
2 likes, 0 comments - newsonepakistan on March 25, 2025: "پنجاب میں اربوں روپے کا فراڈ! #newsone #BreakingNews #LatestUpdate #NewsAlert #HotNews #BreakingStory #CurrentEvents #TrendingNow #NewsFlash #ImportantUpdate #StayInformed #HeadlineNews #NewsToday #GlobalNews #JustIn #NewsCoverage...

خاتون نے ایک ہی کمپنی کے افسران سے 63 کروڑ کا فراڈ کیا جبکہ دیگر افراد سے تقریباً چار ارب روپے کا فراڈ کیا، مذکورہ خاتون 65ایف آئی ار درج ہونے کے باوجودساتھیوں سمیت دو ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکی۔
رونامہ جنگ کے مطابق دستاویزات کے مطابق بفرزون نارتھ کراچی کی رہائشی سلیم فاطمہ نامی خاتون کیخلاف 2020ء میں ایف آئی AHTC کراچی میں ایک فراڈ کا مقدمہ درج ہوا مگر وہ فرار ہو کر لاہور بھاگ گئی۔
لاہور میں رہتے ہوئے اس نے پچھلے فراڈ کے پیسوں اور دیگر پیسے جمع کر کے 2024 میں پانچ آئؤٹ لیٹس اور ایک بیوٹی پارلر بھی کھولا۔ پھر لوگوں کو بھاری منافع دینے کی لالچ میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔
https://twitter.com/x/status/1904569143309078635
اسکی ترغیب پر 300 سے زائد لوگ جن میں ریٹائرڈ افسران، ایک ہی کمپنی کے حاضر سروس اعلی افسران نے 10 لاکھ سے لیکر ایک کروڑ تک کی سرمایہ کاری کی اور غائب ہو گئی۔