Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آئین نہ ہماری حفاظت کر سکا نہ پاکستان اور جمہوریت کی۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا حکمرانوں ایوان خالی کردو ملک کے وارث ملک کو سنبھالنے آرہے ہیں ،کراچی کا یہ حال کرنے والوں کا دماغ ٹھیک نہ کیا گیا تو کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے برین ٹیومرکا علاج ایم کیوایم کے پاس ہے، ایم کیو ایم پانی، سیوریج اور دیگرمسائل آج بھی حل کر سکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/kMVPKTh/khaldim11h1.jpg