
کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں پیر کی صبح آگ لگنے کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ کو مختصر کرتے ہوئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں اسی ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے بقیہ راؤنڈز منسوخ کر دیے ہیں۔ کھلاڑیوں کو فوری طور پر اپنے گھروں کو روانہ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پی سی بی کے بیان کے مطابق آتشزدگی کے دوران چار ٹیمیں میچز کھیل رہی تھیں جبکہ ایک ٹیم پریکٹس میں مصروف تھی، خوش قسمتی سے کسی کھلاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم، کراچی کے دیگر ہوٹلز میں بیک وقت اتنے کمروں کی عدم دستیابی کے باعث ٹورنامنٹ کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
اب ٹورنامنٹ میں ابتدائی چار، چار میچز کے نتائج کی بنیاد پر ٹاپ دو ٹیمیں "انوِنسیبل" اور "اسٹارز" فائنل میں مدِمقابل ہوں گی۔ فائنل کی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/VL0QY1S/we.jpg