انقلاب
Chief Minister (5k+ posts)

Associated Press Of Pakistan | Latest News Today News | APP
Stay informed with the latest news from the Associated Press of Pakistan, the nation's premier news agency. Covering breaking stories, Pakistan news. Trust APP as your reliable source for today's most important updates.
www.app.com.pk
کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں طلبہ گروہوں کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہے اور ڈنڈوں سے حملے کیے گئے ہیں۔ مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی سے پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے۔ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کے مطابق 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
بشکیک میں تشدد کے واقعات میں پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہیں۔ پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے میں متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایک پاکستانی طالبعلم کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبات کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ہوسٹل میں لڑکوں اور لڑکیوں پرتشدد کیا گیا۔ کرغز طلبہ پورے بشکیک میں غیرملکی طلبہ وطالبات پر حملے کر رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ حملون میں تیں پاکستانی طالب علم شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔
آج نیوز آزادانہ طور پر ان اموات کی تصدیق نہیں کر سکتا۔
بیرسٹر سیف کے مطابق کرغزستان میں 10 ہزار پاکستانی زیر تعلیم ہیں۔
پاکستانی طلبہ کے مطابق جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا جس کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، مشتعل افراد کے طلبہ پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
کرغرستان میں تعینات پاکستانی سفیر نے پاکستان طلبہ کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پر رہیں، سفارت خانہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہے۔
پاکستانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
ادھر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا پیغام موصول ہوا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ کرغز حکام سے رابطے میں ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، 3 پاکستانی طالبعلم جاں بحق
ہاسٹلز پر حملے، پاکستانی سفیر کی طلبہ کو رہائش گاہوں تک محدود رہنے کی ہدایت
www.aaj.tv
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/gb8KD98/kargay11121.jpg
Last edited by a moderator: