کرغزستان میں پھنسے طلبہ کو لانے کیلئے کے پی حکومت خصوصی پروازیں چلائے گی

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1792245167799304203
بشکیک، کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا اہم اقدام۔

وزیر اعلیٰ کا طلبہ اور دیگر لوگوں کو وطن واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ۔

یہ خصوصی پروازیں کل سے شروع ہونگی، علی امین گنڈاپور

پہلی خصوصی پرواز کل جبکہ دوسری پرواز پرسوں بشکیک سے پاکستانیوں کو لے کر پشاور پہنچے گی، وزیر اعلی

کرغستان میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے، سردار علی امین گنڈاپور

صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے لوگوں کی وطن واپسی کے لئے مفت ائیر سروس فراہم کرنے کا بندوبست کیا ہے، وزیر اعلی

بشکیک میں پھنسا پاکستان کا کوئی بھی شہری درجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کرکے یہ مفت ائیر سروس پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کر سکتا ہے، علی امین گنڈاپور

0343-3333049
0344-0955550

کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کے اہل خانہ اس سلسلے میں معلومات کے لئے ٹال فری نمبر 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں، وزیر اعلی

خیبرپختونخوا حکومت خیبر پختونخوا کے لوگوں کے ساتھ ساتھ باقی تمام پاکستانیوں کو بھی بحفاظت وطن واپس لانے کے لئے تمام سہولیات فراہم کرے گی، علی امین گنڈاپور

ہماری دعا ہے کہ کرغزستان میں جو مسئلہ بنا ہوا ہے وہ جلد حل ہو جائے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ہماری یہ بھی دعا ہے کہ تمام پاکستانی بحفاظت وطن واپس لوٹ آئیں، علی امین گنڈاپور

خیبرپختونخوا حکومت پہلے بھی آپ کے ساتھ تھی ، اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی، علی امین گنڈاپور