
کراچی میں کرپٹو کرنسی ڈیلر کو اغوا کرنے اور اس کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ٹرانسفر کرانے کے الزام میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایک اہلکار سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو اغوا کار پولیس موبائل میں سوار ہوکر منگھوپیر سے کرپٹو کرنسی کے کاروباری شخصیت ارسلان کو اغوا کرکے لے گئے۔ انہیں صدر کے علاقے میں لے جا کر ان کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے، جس کے بعد اغوا کاروں نے ارسلان کو مزار قائد کے قریب پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (سندھ) غلام نبی میمن نے اغوا میں ملوث ایک پولیس اہلکار کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا کہ دوسرے مشتبہ اہلکار کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پولیس محکمے کی نہیں بلکہ چند افراد کی ذاتی کارروائی ہے۔
پولیس چیف نے کہا کہ غیر قانونی کام میں ملوث کسی بھی اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ گرفتار افراد پر نہ صرف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے بلکہ انہیں محکمانہ انکوائری اور ممکنہ طور پر ملازمت سے برخاستگی کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12currnncydealler.png