کرکٹ تاریخ میں اینجلو میتھیوزپہلی بار ٹائم آؤٹ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

2انگعلعہہکسکجسج.png

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار سری لنکن بیٹسمین ٹائم آؤٹ ہوگئے ہیں، بنگلہ دیشی باؤلر کی جانب سے سری لنکن کھلاڑی کو آؤٹ قرار دینے کے مطالبے پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار سری لنکن کھلاڑی کو بروقت کریز پر نا پہنچنے پر آؤٹ قرار دیدیا گیا ہے، اینجلو میتھیوز جب میدان میں آئے تو ان کے ہیلمٹ میں کسی خرابی کی وجہ سے انہوں نے کریز پر پہنچنے میں کچھ وقت لگایا، دوسرا ہیلمٹ ملنے پر جیسے ہی وہ کریز پر پہنچے تو ایمپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیدیا۔

اینجلیو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ قرار دینے کیلئے بنگلہ دیشی باؤلر شاقب الحسن نے ایمپائر سے مطالبہ کیا اور اینجلو میتھیوز کو میدان سے باہر جانے کیلئے اشارہ بھی کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ پرناو پرتاب سنگھ نے کہا کہ کیا شاقب الحسن کو یہ احساس ہے کہ وہ ایک عظیم کھلاڑی بن سکتے تھے، انجیلو میتھیوز سے معذرت کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1721494430417309712
عثمان خواجہ نے بھی اس آؤٹ پر تنقید کی۔

https://twitter.com/x/status/1721494823344206223
اسپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے کہا ہے کہ انجلیو میتھیوز آج کے میچ میں شدید غصہ ہوگئے ہیں، اب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بدلہ لیں گے اور اس سے پاکستان کی مدد ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1721481165427667218
بھارتی صارف جونز نے بنگلہ دیشیوں کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہرمن پریت کور کے جذبات لے کر کھیلنے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے ہیلمٹ کےمعاملے پر اینجلو میتھیوز کو آؤٹ قرار دلوادیا۔

https://twitter.com/x/status/1721477477426659637
ایک اور بھارتی صارف نے سری لنکن کپتان کی جانب سے اینجلو میتھیوز کے آؤٹ کو افسوسناک قرار دینے کا بیان شیئر کیا۔

https://twitter.com/x/status/1721503602089623916
انہوں نے مزید کہا میتھیوز نے شاقب الحسن کو سمجھانے کی کوشش کی کہ انہیں ہیلمٹ کی وجہ سے دیر ہوئی مگر شاقب الحسن نے ان کی بات نہیں سنی اور اپنی اپیل واپس نہیں لی۔

https://twitter.com/x/status/1721478405458378921
کرکٹ کی خبریں نشر کرنے والےٹویٹر ہینڈل کی جانب سے بنگلہ دیشی رویے کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1721485062523461826
اسپورٹس جرنلسٹ حمزہ شاہ نے کہا کہ یہ بنگلہ دیشی ٹیم نے کیا کیا ہے؟ یہ ایک نیچ حرکت تھی۔

https://twitter.com/x/status/1721506931003805723
ہارون نے کہا کہ اس رویے کے بعد بنگلہ دیش کو آج کا میچ نہیں جیتنا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1721500717511254522
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سابق کپتان، سینئر کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے انجیلو میتھیوز کے ساتھ ایسا برتاؤ نہیں ہونا چاہیے تھا،ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کیا جانا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1721490029527109929
حذیفہ نے کہا کہ اینجلو میتھیوز نے شاقب الحسن کو سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر شاقب نے اپنی اپیل واپس نہیں لی، شاقب کرکٹ پر ایک دھبے کی طرح ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1721483689480311016
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
cricket mein her koi IK nahi hota, kuch chutiye hamari ghddar army ki tarha k hotey hein jaise Shakib.
ye harami Napak fauj ki tarha do number hai. wiktein le k bhag janey wala, medan mein muqbla ker nahi sakta, no diffrence between him and haramkhor ghaddars.