کرکٹ ٹیم میں سخت کریک ڈاؤن شروع ہونے والا ہے،حکومت کے حمایتی صحافی کادعوی

16crackdowsslllcre.png

قومی کرکٹ ٹیم میں کریک ڈاؤن سے متعلق خبر دیتے ہوئےحکومت کے حمایتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ کھلاڑی ایسے ہیں جو اب پی ٹی آئی دور میں ہی ٹیم میں واپس آسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے سے منسلک شہباز حکومت کے حمایتی صحافی حیدر نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ چھ کھلاڑی ایسے ہیں جو اب پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد ہی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں اس سے پہلے انہیں کسی لیگ کیلئے بھی این او سی نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ میں سخت کریک ڈاؤن شروع ہونے والا ہے بورڈ میں سالوں سے بیٹھے لوگ بھی فارغ ہوں گے، اس بدترین شکست کے بعد کچھ مزید کھونے کو کچھ نہیں بچا۔

https://twitter.com/x/status/1800054029495787894
اس بیان پرصحافی احمد وڑائچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا، پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا، اسمگلنگ بڑھ گئی، بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن ہوا گردشی قرضہ مزید بڑھ گیا، ایک بار کریک ڈاؤن چھوڑ کر انسانوں کی طرح عقل بھی استعمال کرکے دیکھنا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1800117817938956528
محمد جنید نے کہا کہ ایک پیٹرن بن چکا ہے کہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ڈنڈے کی دھمکی دی جائے، ایس آئی ایف سی ناکام ہے یا ٹیم ذلیل ہورہی ہے تو اس کے ذمہ دار "آپ" ہیں، کوئی دوسرا نہیں، کریک ڈاؤن کی دھمکیوں سے کیا تبدیل ہوگا؟

https://twitter.com/x/status/1800147082000605539
طلحہ نامی صارف نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی ٹیم میں ہی نہیں ہوگا تو اسے لیگ کھیلنے کیلئے این او سی کیوں درکار ہوگا؟ چپڑاسیوں کی باتیں سن لیں۔

https://twitter.com/x/status/1800121388977774799
طوبیٰ انصاری نے کہا کہ دوسال سے ہر جگہ ناکام ہونے والے ایک بار پھر اپنی ناکامی دوسروں پر ڈالنے والے ہیں، جن کا مقدر ذلت بن جائے وہ ذلیل ہوکر ہی رہتے ہیں، پی ٹی آئی دور میں ٹیم میرٹ پر تھی اور اللہ نے انہیں کامیاب بھی کیا، ابھی تو سب رشتے دار جمع ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1800149485764702342
رانا یاسر نے کہا کہ یہ جھوٹ پھیلا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سب پی ٹی آئی نے کروایا ہے، بے شرمی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1800149014584889632
ممتاز علی نے کہا کہ بات ٹھیک ہے کہ عمران خان کے دور میں میرٹ پر تقرریوں کے بعد ٹیم فائنل یا سیمی فائنل تک پہنچتی تھی، اس لیے ن لیگی کھلاڑیں کو شامل کیا جائے تاکہ پہلے ہی راؤنڈ میں ٹیم باہر ہوجائے۔

https://twitter.com/x/status/1800140293691539699
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پہلے ہی اس ٹیم کا برا حال ہے اب اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے ایسی خبریں لگوا کر رہی سہی کسر بھی پوری کی جا رہی ہے
کیوں نا اگلے ١٠ سال کے لیے ملک میں کرکٹ پر ہی مکمل پابندی لگا دی جائے . نہ رہے بانس نہ بجے بانسری
 

Design2282

Politcal Worker (100+ posts)
کیا بکواس ہے ،ساری دُنیا میں کھیل تفریح کے لیۓ کھیلے جاتے ہیںُ۔ ہمارے مُلک میں کھیلوں کو انڈسٹری اور مال بنانے کا زریعہ سمجھا جاتا ہے ، کھیلوں میں کیسا کریک ڈاؤن،؟؟؟ میرٹ پر کھلاؤ ہر صوبے کے ساتھ انصاف کرو ، سب کو موقع ملنا چاہیۓ، کوئ سفارشی نہیں ہونا چاہیۓ ۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Mujhey to pahley pata tha ye sub match haar jaein ge, reason, why? Kionkeh ager jeet jaatey to har tournament se pahley in ko PMA Kakool bulla kar training de jaati, so, players ne socha haar jao warna har dafa is begharti se guzernta hoga.
 

Back
Top