کرک میں گرینڈ امن جرگہ کی مسلح گروہوں کو انخلا کیلئے تین دن کی مہلت

QzPV1735Faw.jpg

کرک: گرینڈ امن جرگہ نے علاقے سے مسلح گروہوں کے انخلا کے لیے تین دن کی مہلت دے دی ہے۔ جرگہ کے اعلامیہ کے مطابق، اس مدت کے بعد اگر مسلح گروہ موجود رہے تو عوام کو لشکر کشی پر مجبور ہونا پڑے گا۔

امن جرگہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو درکار تمام وسائل مہیا کیے جائیں تاکہ وہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کر سکے۔ اس کے علاوہ، سی ٹی ڈی کو مکمل اختیارات دینے، نیشنل ایکشن پلان پر 100 فیصد عمل درآمد اور دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ریاست کو دہشت گردوں کے خلاف سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس اقدام کی عوام مکمل حمایت کرے گی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کے بعد ان کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

جرگہ میں ایم این اے شاہد خٹک، صوبائی وزیر زراعت میجر سجاد بارکوال اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کرم: اسی دوران، خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں طویل انتظار کے بعد ٹل سے پاراچنار کے لیے ایک اور قافلہ روانہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، اس قافلے میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ ٹریڈ یونین کے مطابق، قافلے میں سو سے زائد گاڑیاں شامل ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
This is the right way to handle these "musallah afraad".
Empower local people..... a centuries old and a time tested jirgha institution.
 

Back
Top