کسانوں کا احتجاج کا اعلان، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار

battery low

Minister (2k+ posts)
1345162_1763988_05_updates.jpg


گندم کی سرکاری خریداری میں تاخیر کے باعث کسانوں نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

کسان بورڈ پاکستان کے مطابق کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ میاں عبدالرشید کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بورڈ نے کہا کہ احتجاج روکنے کے لیے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چیئرمین کسان اتحاد حسیب انور نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی مقرر کردہ امدادی قیمت پر گندم کی خریداری یقینی بنائے۔

حسیب انور کا کہنا تھا کہ اس مطالبے کے ساتھ 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے، مطالبہ پورا ہونے تک بیٹھے رہیں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال گندم کی کٹائی شروع ہونے سے پہلے تک حکومت کے پاس 40 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود تھے۔

علاوہ ازیں نگراں حکومت کے دور میں نجی شعبے کے ذریعے ایک ارب ڈالر مالیت کی 34 لاکھ ٹن گندم بیرون ملک سے درآمد کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔


Source
https://twitter.com/x/status/1784857688825811028 https://twitter.com/x/status/1784844486763516139 https://twitter.com/x/status/1784290851146834380 https://twitter.com/x/status/1784959921395577031 https://twitter.com/x/status/1784930520989880788
 
Last edited by a moderator:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Napaak fouj destroyed agriculture as well. Land grabbing mafia napaak fouj already started grabbing lands from farmers.
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
The criminal mafia is oppressing everyone who tries to stand up for their rights. Sooner or later the awaam must make a stand and send these criminals to hell.