کسی جماعت کو لاڈلے والا ٹریٹمنٹ نہیں ملنا چاہیے: سعید غنی

770698_8818227_saeedghani_updates.jpg


کسی جماعت کو لاڈلے والا ٹریٹمنٹ نہیں ملنا چاہیے، سعید غنی

پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ کسی جماعت کو لاڈلے والا ٹریٹمنٹ نہیں ملنا چاہیے ، تمام جماعتوں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور پارٹی کے کراچی کے صدر سعید غنی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ نواز شریف کسی انڈسٹینڈنگ کے تحت واپس آئے، یہ بھی تاثر دیا جارہا ہے کہ نوازشریف کو اگلا وزیراعظم بنوایا جائے گا، امید ہے میاں صاحب اس تاثر کی نفی کریں گے، وزیراعظم کو اسی کو بننا چاہیے جسے انتخابات میں عوام منتخب کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئے اچھی بات ہے، ن لیگ نے ان کا استقبال کیا یہ بھی اچھی بات ہے، تاہم ایک شخص علاج کروانے بیرون ملک گیا تھا، یہ جلا وطنی والا لفظ کہاں سے آگیا۔

لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے چیئرمین پی ٹی آئی پر پابندی کا مطالبہ کررہے تھے ، ہمارا ایسا کوئی مطالبہ نہیں، ہمارا موقف ہے کہ تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ن لیگ والوں کیلئے میدان الگ ہو اور باقیوں کیلئے الگ ہو، کسی جماعت کو لاڈلے والا ٹریٹمنٹ نہیں ملنا چاہیے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ ملک میں جتنی جلدی انتخابات ہوں گے، اتنی ہی جلدی ملک بحرانوں سے باہر آئے گا، پی ڈی ایم ہم نے بنائی تھی اور ہم ہی اس سے الگ ہوگئے تھے، نگراں پنجاب حکومت مکمل طور پر ن لیگ کی ایماء پر چل رہی ہے۔