battery low
Chief Minister (5k+ posts)
بڑی شرمناک کاروائی کی گئی ہے۔ کبھی ہسپتال اور شفاخانے بھی بند کیئے جاتے ہیں اِس بے ہودہ غیر قانونی انداز سے۔ کوئی نوٹس نہیں کوئی اطلاع نہیں دی گی۔ شاید جب یہ ظالم سیل کرنے آئے اُس وقت مریض کلینک میں ہوتے تو وہ بھی اندر ہی بند کردیئے جاتے۔1992 سے یہ کلینک چل رہی ہے۔ آج تک ایک نوٹس کسی چیز کا نہیں ملا۔ بلکل برابر میں 1000 بچوں کا اسکول ہے، فیڈرل بیورو شماریات کا بہت بڑا دفتر ہے (ہماری دیوار سے ملا ہوا ہے)- پوری گلی میں دسیؤں دفاتر ہیں اور برابر کی گلی میں ایک بڑی یونیورسٹی بھی کھلی ہوئی ہے جس میں سیکڑوں طالب علم پڑھتے ہیں، اور اور اور آپکو اچانک میری کلینک ہی نظر آئی ؟سارے پاکستان میں یہ ظلم اور زیادتی کر کون رہا ہے؟ کتنی بد دعائیں مل رہی ہونگی مریضوں سے۔میرا خیال ہے ایک سابق پاکستان کا خادم اور غلام حلال روزی کمانے کی کوشش کرے تو اُس سے بھی تکلیف ہوتی ہوگی۔ چور ہوتا تو چلتا ہے، ہم جیسا ہوتا۔آخر کلینک بند کیوں کی ہے ؟ سچ بتاؤ گے تو مارے جاؤ گے۔ اعلیٰ عدالت کیا سچ تلاش کر لے گی ؟ ہم جیسے متوسط طبقہ کے لوگوں کی یہی امّید ہے۔ اس ہی لیئے آئین کے ساتھ کھلواڑ ہم لوگوں کو زہر لگتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1843677309338829026
Last edited by a moderator: