پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہوم کراؤڈ سے ہوم ٹیم کے اعتماد کو کافی فائدہ ملتا ہے،پر کسی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے کا مزہ الگ ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، اچھی ایک روزہ کرکٹ کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں، پریشر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر بھی ہوگا۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو احمد آباد میں بھی سپورٹ ملے گی۔
Source
کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں آج دوپہر ڈیڑھ بجے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد آباد میں ٹکرائیں گی۔
احمد آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، میچ کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں صبح سویرے تیز دھوپ نکل آئی جبکہ شام میں اوس سے کھیل پر فرق پڑ سکتا ہے۔
آج صبح ہوتے ہی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم آنا بھی شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔
نگراں وزیراعظم کا پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
دوسری جانب ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر نگراں وزیراعظم نے پیغام لکھا کہ دعا ہے عزم، مہارت اور فائٹنگ کے لیے مشہور پاکستان ٹیم اسی جذبے سے کھیلے۔
انوار الحق کاکڑ نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ پوری قوم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ورلڈ کپ جیت کر پاکستان لائیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Bq9q1Q5/shaheen.jpg