
ٹوئٹر اور یوٹیوب پر پول کیا گیا کہ کس وزیراعظم کی کارکردگی بہتر رہی، ٹوئٹر اور یوٹیوب پول میں عمران خان سر فہرست رہے، اینکر منصور علی خان نے پول پر سوال کیا عمران خان اور شہباز شریف میں سے بطور وزیراعظم کس کی کارکردگی بہتر رہی؟
یوٹیوب پر انسٹھ فیصد عوام نے عمران خان کے حق میں ووٹ دیا، صرف انتیس فیصد لوگوں نے شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا، نوفیصد نے کہا دونوں فیل ہوگئے تین فیصد لوگوں کو دونوں ایک جیسے لگے۔

اینکر منصور علی خان نے توئٹر پر سوال کیا کس وزیر اعظم کی کارکردگی بہتر رہی؟ تہتر فیصد سے زائد عوام کو عمران خان کی کارکردگی بہتر لگی، صرف بیس فیصد عوام نے ہی شہباز شریف کے حق میں ووٹ دیا، چار فیصد عوام کے نزدیک دونوں ہی فیل ہوگئے، دو فیصد لوگوں کو عمران خان اور شہباز شریف ایک جیسے ہی لگے۔
https://twitter.com/x/status/1690655184299675649
گزشتہ سال اپریل میں قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حق میں ایک سو چوہتر ارکان نے رائے دی اور قرارداد اکثریتی رائے سے منظور کی گئی، جس کے بعد عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تھے۔
رواں ماہ شہباز شریف کو بطور وزیراعظم سبکدوش کر دیا گیا، شہباز شریف کی سبکدوشی کے ساتھ ہی انوارالحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7mansoorpolls.jpg