کمسنی میں بہت شریر تھی وہ اب تو شیطان ہو گئی ہو گی (جون ایلیا)

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
جب تری جان ہو گئی ہوگی
جان حیران ہو گئی ہو گی
شب تھا میری نگہ کا بوجھ اس پر
وہ تو ہلکان ہو گئی ہو گی
اس کی خاطر ہوا میں خوار بہت
وہ مِری آن ہو گئی ہو گی
ہو کے دشوار زندگی اپنی
اتنی آسان ہو گئی ہو گی
بے گلہ ہوں میں اب بہت دن سے
وہ پریشان ہو گئی ہو گی
اک حویلی تھی دل محلے میں
اب وہ ویران ہو گئی ہو گی
اس کے کوچے میں آئی تھی شیریں
اس کی دربان ہو گئی ہو گی
کمسنی میں بہت شریر تھی وہ
اب تو شیطان ہو گئی ہو گی

(جون ایلیا)​


 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
جون ایلیاہ صاحب سے انتہائی معذرت کے ساتھ

پہلے صفدر کے گُن گاتی تھی
اب جاسم کی جان ہو گئی ہو گی


نہ غزل کا مزا کرکرا کرنا مقصد ہے نہ ہی جون صاحب کی شان میں گستاخی بس نانی کی نفرت دل میں جاگ اٹھی تھی
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
جون ایلیاہ صاحب سے انتہائی معذرت کے ساتھ

پہلے صفدر کے گُن گاتی تھی
اب جاسم کی جان ہو گئی ہو گی


نہ غزل کا مزا کرکرا کرنا مقصد ہے نہ ہی جون صاحب کی شان میں گستاخی بس نانی کی نفرت دل میں جاگ اٹھی تھی

Sense of homour with apropriate control over the rhythm & meter.
 

Back
Top