کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کو ڈیجیٹل والٹ بنانے کی تیاری؟

id-card-narda-dgt.jpg


نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے قومی شناختی کارڈ کو ڈیجیٹل والٹ میں تبدیل کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نادرا نے پاکستان کے تمام شہریوں کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل والٹس میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وفاقی حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت اٹھایا جائے گا جس کیلئے پہلے سے موجود موبائل ایپلیکیشن میں اپ ڈیٹ کی جائے گی، یہ اپ ڈیٹ رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوجائے گی۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیجٹیل پاکستان کے وژن کو حقیقت بنانے کیلئے ہم نے "پاک آئیڈینٹٹی" کے نام سے ایک موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کردی ہے، اس ایپلیکیشن کی مدد سے صارفین کو فنگر پرنٹس ویری فیکیشن، فیس ریکونیشن اور ضروری دستاویزات اسکین کرکے اپلوڈ کرنے آسانی ہوگی اور انہیں کسی بھی نادرا آفس یا ایمبیسی کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس موبائل ایپلیکیشن کی مدد سے تقریبا 75 ہزار سے زائد تارکین وطن نے بہت تھوڑے عرصے میں اپنے گھروں میں بیٹھے نیشنل آئی ڈینٹٹی کارڈ (نائی کوپ) کیلئے درخواستیں دی ہیں، یہ موبائل ایپلیکیشن اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پلیٹ فارمز کیلئے دستیاب ہے۔

طارق ملک نےکہا کہ اس ایپلیکیشن کو لانچ کرنے کے بعد پاکستان کانٹیکٹ لیس بائیو میٹرک اور اسمارٹ فونز کے کیمروں کی مددسے ویر فیکیشن کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، 75 ہزار تارکین وطن کی جانب سے کامیاب تجربے کے بعد اب نادرا ڈیجیٹل والٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔
 

Back
Top