کم عمر سی ایس ایس آفیسر بلال پاشا انتقال کرگئے

bilal1h122.jpg

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے کنٹونمنٹ بورڈ کے نوجوان چیف ایگزیکٹیو افسر بلال پاشا نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔بعض اطلاعات کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ بلال پاشا کی لاش سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دی گئی جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ان کی خودکشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔علق خانیوال کے علاقہ عبدالحکیم سے تھا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا عالم سب پر عیاں ہے لہذا بلال پاشا نے بھی چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کی۔

انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مسجد سے پانچ جماعتیں کرنے والا بچہ کل کو مقابلے کا امتحان پاس کرکے سی ایس پی بن جائے گا.
https://twitter.com/x/status/1729220536465764486
انہوں نے سی ایس ایس 47ویں کامن گروپ سے کیا تھا۔ وہ ایک خوش مزاج افسر تھے جو دوسرے کے کام آتے تھے اور ان میں سرکاری افسری کی رعونت اور تکبر نہیں تھا۔

ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ آن لائن پڑھاتے تھے اور سی ایس ایس کی تیاری کرواتے تھے۔ ان کی ناگہانی موت ان کے شاگردوں اور دوست و احباب سب کے لیے حیرت اور صدمے کا باعث بنی ہوئی ہے۔