maksyed

Siasat.pk - Blogger
کوئی تو ہو جو میرے خون کا حساب دے

"Terrorist" pictures killed in Drone Attacks on Pakistan ....:angry_smile::angry_smile:

میں کس کے ہاتھ پے اپنا لہو تلاش کروں ۔از۔ ماریہ علی
ماریہ علی ۔ڈنمارک


میں کس کے ہاتھ پے اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے


یہ شعر میں نے تنویر کاظمی صاحب کی ایک کتاب میں پڑھا تھا جو کے بہت ہی معنی خیز شعر ہے ۔آج پاکستان میں ہر طرف خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ۔چاہے وہ سوات بونیر وغیرہ ہوں یا پشاور میں مسلسل 2 دھماکے ہوں یا کے بولان ایکسپرس میں دھماکہ ہو یا پھر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ۔ہر طرف خون کا بازار گرم ہے ۔ہر طرف آپکو بے قصور لوگوں کی جانیں ضائع ہوتی دکھائی دینگی ۔

آج پاکستان میں ایک عجیب سی کیفیت ہے ۔ہر صوبہ ہر شہر خوف ذدہ ہے ۔کب کہاں کس جگہ کوئی خود کش حملہ - کوئی دھماکہ - کوئی ان دیکھی گولیوں کی بوچھاڑ آ جائے اور کئی معصوم جانیں ضائع ہو جائیں ۔ کچھ پتا نہیں کون سا لمحہ کس معصوم اور مظلوم پاکستانی کو لقمہ اجل بنا دے ۔

1947 کی قربانیاں با مقصد قربانیاں تھیں ۔اس وقت لوگوں میں ایک جوش تھا ایک جنون تھا کے ہم اپنی ایک آذاد ریاست قائم کریں گے جہاں ہماری پہچان ہوگی جہاں ہمکو انصاف ملے گا ۔ جہاں روزگار کی فراوانی ہوگی۔ جہاں دن اور رات پر رونق ہونگے اور ہمکو سکون کی نیند میسر ہوگی۔ جہاں ہمکو کوئی یہ کہنے والا نا ہوگا کے یہ ھندوستان ہے یہاں مسلمانوں کی کوئی جگہ نہیں ۔

اس وقت ہر گھر کا بچہ بچہ یہی سوچتا تھا کے اگر آج ہم قربانی دینگے تو ہمارا آنے والا کل اور ہماری آنے والی نسلیں ایک پرسکون ذندگی گزاریں گی ۔

وہ وقت تھا جب ہر ایک اپنی جان ہتھیلی پر لئیے کلمہ حق بلند کرتا دکھائی دیتا تھا ۔وہ وقت تھا جب ایک ایسی قیادت تھی جو کے ایک ایک جان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیتی تھی ۔مگر آج کے پاکستان میں جو معصوم جانیں ضائع ہو رہی ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ ان معصوم جانوں کی قربانی کیا رنگ لائے گی ؟ کیا موجودہ سیاسی قیادت آل پارٹیز کانفرنس بلاتی ہے جو کے فقط گپ شپ کا ایک بہانہ ہوتا ہے کیا یہ قیادت ان معصوم اور مظلوم پاکستانیوں کی جانوں کی کوئی قیمت سمجھتی بھی ہے یا نہیں ؟
جس گھر سے ایک جنازہ اٹھتا ہے اس کے گھر میں کیا کہرام برپا ہوتا ہے اسکا کسی کو احساس ہے ؟ ۔

ہمارے لیڈران جو کے پریس کانفرنس میں بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور خود کوئی بھی ذمہ داری لینے سے گریز کرتے ہیں کیا انکے گھروں سے ایسے جناذے اٹھائے جائیں تو انکا کیا رد عمل ہوگا ؟

کیا یہ بھی ان مظلوم گھرانوں کی طرح بے بسی سے حکومت کی طرف دیکھیں گے کے ہمارا کیا قصور تھا ؟ہم کو کس جرم کی سزا ملی جو کے ہمارے گھر میں ایک ہی کمانے والے کو اس طرح ہم سے چھین لیا گیا ؟ کیا انکے گھر سے کوئی معصوم جان جائے جس کو ابھی ذمین پر چلتے کچھ سال ہی گزرے تھے ۔

جسکی مسکراہٹ کو دیکھ کر اس معصوم بچے کے ماں باپ جیتے تھے ۔ جس کے مستقبل کے لئیے پتا نہیں کیا کیا سوچ رکھا تھا۔کیا اس بچے کی جان کی کوئی اہمیت نہیں جسکو اسکی ماں نے گھر کا کچھ سامان لانے کے لئیے پیسے دیے تھے کے جلدی سے جاو اور یہ سامان لے کر آو تو کھانا کھاتے ہیں؟اور وہ بچہ جنازے کی صورت میں اس ماں کے سامنے آجائے ۔

اگر ایسا کوئی جنازہ ہمارے سیاسی رہنماوں کے گھروں سے اٹھے تو کیا وہ بھی اسی طرح صبر کر لیں گے جس طرح پاکستان میں معصوم جانیں قربان ہونے پر انکے اہل خانہ صبر کر لیتے ہیں ؟

کبھی سوچا ہے ہمارے حکمرانوں نے کے کیا کہرام برپا ہوتا ہوگا جس گھر میں اس طرح کی خبر جائے کے جو کچھ دیر پہلے آپ سے گھر کے سامان کا پرچہ بنوا کر نکلا تھا کے میں سامان لے کر آتا ہوں تو کھانا بنانا وہ اب آپ میں نہیں رہا ؟اسکا خریدا ہوا سامان اسکی میت کے ساتھ اسکے گھر پہنچ رہا ہے۔کیا گزرتی ہوگی اس گھرانے پر جس گھرمیں اس طرح کی موت ہوتی ہوگی کبھی سوچا ہے ہمارے لیڈروں نے ؟
کس کس طرح ایک پاکستانی پاکستان میں رہنے کی سزا بھگت رہا ہے یہ تو وہی جانتا ہے جو وہاں ذندگی گزار رہا ہے ۔جو حالات کے ہاتھوں نہیں مارا جاتا وہ اس طرح مارا جاتا ہے ۔

موت تو برحق ہے ایک نا ایک دن سب کو ہی آنی ہے مگر اس طرح کی موت جو کے آفت بن کر آئے اس پر صبر کس طرح کیا جاتا ہے یہ شاید ہمارے سیاسی لیڈران کو نہیں پتا ۔کیونکہ انکے گرد تو ایک خول ہوتا ہے سیکیورٹی کا ۔ ان سیاست دانوں کو کیا معلوم کے ایک غریب انسان کس کس طرح*پاکستان میں اپنے گھرانوں کا پیٹ پال رہا ہے ۔

ہمارے حکمرانوں کو کیا پتا کے ایک غریب پاکستانی اپنے پاکستانی ہونے کی سزا کس کس طرح بھگت رہا ہے ۔کیونکہ انکو نا تو مہنگائی کوئی اثرکرتی ہے اور نا ہی انکے سروں پر بچوں کے اور گھریلو اخراجات کا کوئی بوجھ ہے اگر ہمارے سیاست دان پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کو نہیں روک سکتے تو کم از کم پاکستانیوں کو انکی جان کی ضمانت تو دیں ۔

کیا اسی دن کے لئیے علامہ اقبال نے اس پاکستان کا خواب دیکھا تھا؟ کیا اسی سب کے لئیے قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تھا ؟

افسوس ہوتا ہے یہ سب دیکھ کر یہ سب محسوس کر کے ۔ ہم تو پاکستان سے بہت دور بیٹھے یہ سب دیکھ رہے ہیں محسوس کر کے ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کے کس طرح ایک مظلوم اور معصوم پاکستانی کبھی بھوک سے تو کبھی بے روزگاری سے اپنی جان دے رہا ہے اور اگر کوئی اس سب سے مقابلہ کر رہا ہے تو وہ اس طرح ناگہانی آفت کا شکار ہو کے اپنی جان اس ملک پر قربان کر رہا ہے کیونکہ وہ اس ملک میں رہنے کا قصور وار ہے ۔مگر ہمارے حکمران ہڈ دھرمی سے یہی کہتے دکھائی دیتے ہیں اس سب کو کسی طور روکا نہیں جا سکتا ۔

اگر اس سب کو کسی طور روکا نہیں جا سکتا تو پھر ایک ہی دفعہ ہمارے حکمران اس ملک میں رہنے والوں کو صاف صاف کہہ دیں کے تم لوگوں کو جینے کو کوئی حق نہیں کیونکہ تم لوگ ایسے ملک میں رہتے ہو جہاں پر موت ہر پاکستان میں رہنے والے کا مقدر ہے ۔

حرفے دعا
مخمو ر سید


33793360.jpg


21670907.jpg


18664729.jpg


66387266.jpg


85499927.jpg


14755859.jpg


89806858.jpg


87323269.jpg


99830853.jpg


65013207.jpg


16710190.jpg


79442529.jpg


79518511.jpg


85706319.jpg


88903929.jpg


81004006.jpg


84020949.jpg
 
Last edited:

Muhibe-Watan

New Member
السلام و علیکم
بہت سچا اور حسب حال خاکہ پیش کیا آپ نےموجودہ صورت حال کا۔۔۔ اور وہ دکھ اور تکلیف جو آپ کے لکھے گیے لفظوں میں جھلک رہی ہےوہ آج ہر محب وطن پاکستانی اور دل رکھنے والا انسان اپنے سینے میں محسوس کرتا ہے۔۔۔ ہماری قوم جس قدر غلطیوں اور کوتاہیوں کا خمیازہ بھگت چکی ہے وہ ہمیں یہ احساس دلانے کے لیے کافی ہے کہ اب ہمیں یکجا ہونا ہوگا، ظلم کے خلاف، نانصافی کے خلاف اپنی آواز پوری قوت سے بلند کرنی ہو گی۔۔۔ ورنہ آنے والا وقت ہمیں وہ ذلت اور رسوای دے گا اور آنے والی قومیں ہمیں ایک ایسی قوم کی حیثیت سے یاد کریں گی کہ قبروں میں ہماری روحیں بین کریں گی۔۔۔
یااللہ ہماری قوم کو ہدایت دے۔۔۔آمین
 

Ch Azam

Councller (250+ posts)
Syed Sb kis se hisab mang rahay ho............ye goongay behray ki basti ha yaha koi nahi sunay ga .............. jab tak ham logo k hath in ki gardanoo tak nahi punch jain ge .......... inki polices yehi rahain gi............ab apko or ham sab ko computer pr baith k upload karany k elawa paractically kuch karna ho ga.............dair tu ho chuki ab is se pehlay k bohat dair ho jaye......................
 

Ch Azam

Councller (250+ posts)
kash k in main koi RMalik ka bacha bhi hota.........kash k in main koi Zardari, Gillani...........Kayani ka bhi koi apna hota .................Kash kash....kahs
 

thepearl

Minister (2k+ posts)
اہے اللہ ہمارے ملک پر رحہم فرما، اور ہمیں معاف کر دے. ہمیں ایک اور نیک بنا.
 

4ImranKhan

Voter (50+ posts)
Khudaaaaaa K liye ye sab kissi tarha band karooo.............................ye terrorist ko bura kahna thik hy magar isko bhi bura kahooo. allah na karry meri family k sath essa ho jaye tu main bhi khudkush hamly yaaan terrorist bany main dair nahi karonga..........Khuda k liye ye zulm band karoo taky phir joo kary usko zulm ka hisaaaab denna parhy.
 

anyie1

Chief Minister (5k+ posts)
there is no need to be emotional,,, keep sleeping till the time it happens with you,,,
 

maksyed

Siasat.pk - Blogger
[MENTION=18262]anyie1[/MENTION] dun lose hope ..... u know their must be a dawn after dark but u must have blind faith on ALLAH SWT .... & em sure we r heading towards it ...... اِنشا اللہ Pakistan will Rise .... اِنشا اللہ .....
 

maksyed

Siasat.pk - Blogger
السلام و علیکم
بہت سچا اور حسب حال خاکہ پیش کیا آپ نےموجودہ صورت حال کا۔۔۔ اور وہ دکھ اور تکلیف جو آپ کے لکھے گیے لفظوں میں جھلک رہی ہےوہ آج ہر محب وطن پاکستانی اور دل رکھنے والا انسان اپنے سینے میں محسوس کرتا ہے۔۔۔ ہماری قوم جس قدر غلطیوں اور کوتاہیوں کا خمیازہ بھگت چکی ہے وہ ہمیں یہ احساس دلانے کے لیے کافی ہے کہ اب ہمیں یکجا ہونا ہوگا، ظلم کے خلاف، نانصافی کے خلاف اپنی آواز پوری قوت سے بلند کرنی ہو گی۔۔۔ ورنہ آنے والا وقت ہمیں وہ ذلت اور رسوای دے گا اور آنے والی قومیں ہمیں ایک ایسی قوم کی حیثیت سے یاد کریں گی کہ قبروں میں ہماری روحیں بین کریں گی۔۔۔
یااللہ ہماری قوم کو ہدایت دے۔۔۔آمین
اللھم آمین یا رب العالمین
 

zaman

MPA (400+ posts)
ان تلخ آنسوؤں نہ یوں منہ بنا کے پی
یہ مئے خود کشید ہے اسے مسکرا کے پی

جیسی عوام ویسے حکمران -
الله کا رحم اسکے انصاف پر غالب ہے -ورنہ جیسے ہمارے اعمال ہیں -اس سے زیادہ برا حشر ہمارا ہونا چا ہئے