کوئی سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا ہو تو عدلیہ متحرک ہوجاتی ہے، مولانا

maulana1h1h1i3.jpg


مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب بھی کوئی سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑاہوتا ہے تو عدلیہ متحرک ہوجاتی ہے ، عدلیہ اپنا وقار ختم کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں جمعیت لائرز فورم پنجاب سے خطاب کیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا پاکستانی عدلیہ کا کوئی فیصلہ دنیا میں بطور نظیر پیش نہیں کیا جاتا، ہماری عدلیہ کے فیصلوں کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے، اسی عدالت نے بھٹو کو پھانسی دی اور آج یہی عدالت کہتی ہے کہ بھٹو کا ٹرائل ٹھیک نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھٹو پھانسی چڑھ گیا تو اب کہتے ہیں کہ فیصلہ غلط ہوا، جب کسی کو اقتدار میں لانا ہوتا ہے تو ایک ہفتے میں سینکڑوں مقدمات ختم ہوجاتے ہیں، جب کسی کو اقتدار سے ہٹانا ہو تو ہفتے میں سینکڑوں مقدمات بن بھی جاتے ہیں، عدلیہ کو جھنجھوڑنا ہے کہ بندے کے پتر بنو،عدلیہ سے کیا کہیں کہ اگر ختم نبوت کیس پر عبور نہیں تھا تو اس کیس کو سننا نہیں تھا، ہم اس فیصلے کے خلاف میدان میں نکلیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے یہی سوال کررہا ہوں کہ 2018 میں جو آپ کا مینڈیٹ تھا آج بھی کچھ اوپر نیچے وہی ہے، اگر ہم نے تب دھاندلی کو قبول نہیں کیا تھا تو آج بھی نہیں کریں گے، ہمارا آج بھی یہی اختلاف رائے ہے کہ فیصلے ہماری اسٹیبلشمنٹ نے کرنے ہیں یا عوام نے؟ قانون سازی پیچھے سے ڈکٹیٹ ہونی ہے یا عوام نے کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ریاست کی اہمیت کو سمجھیں اور ریاست میں رہنےوالی قوم کو سمجھیں، ہمارے نزدیک آئین مثالی حیثیت رکھتا ہے، اگر آئین نہیں تو کوئی صوبہ نہیں ہے، بدقسمتی سے ہمارے ملک میں آئین بھی محفوظ نہیں ہے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
کیونکہ دونوں کرپٹ اور امریکہ کے پالتو کتے ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے پالتو کتے بھی ہیں بالکل نواز اور
زلیلداری ڈاکو کی طرح ایک دوسرے کے سہولت کار اور فراڈئے ڈرامے باز
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ملاں جی کو آج کہہ دیا جائے کہ حافظ اور قاضی نے مشاورت کے بعد زرداری کی جگہ آپ جناب کو صدر مملکت بنانے کا فیصلہ کیا ہے تو ملاں جی کا اگلا بیان یہ ہو گا

پاکستانی فوج غزوۂ ہند کی فوج اور پاکستانی عدلیہ آئین اور اسلام کی محافظ ہے اگر کسی نے ہمارے ان دونوں اداروں کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی کوشش کی اور کوئی انگلی اٹھائی تو ہم وہ آنکھ نکال دیں گے اور وہ انگلی توڑ دیں گے
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
آج ایک عورت کی برسی ہے۔۔۔
اس عورت کی جس کی خاطر شیخ مجیب ڈھاکہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگایا کرتا تھا۔۔۔
اس عورت کی برسی ہے جسکو جنرل ایوب نے اپنی فوجی آمریت کو مضبوط کرنے کیلیے غدار اور سیکورٹی رسک قرار دیا تھا۔۔۔
اس عورت کی برسی ہے جس کے متعلق پاکستان کے پہلے سول آمر مسٹر بھٹو نےکہا تھا یہ شادی کیوں نہی کرتی۔۔۔
اس جملے کو سن کر ایک برطانوی صحافی رو پڑا تھا کہ یہ کیسی قوم ہے جو اس عورت پر الزام لگاتی ہے جسے یہ مادر ملت یعنی قوم کی ماں کہتی ہے ،،،
جنرل ایوب نے جب اسکو دھاندلی سے ہرایا تو اس وقت متحدہ پاکستان بھی ہارگیا ،،،
فاطمہ جناح ملت کے پاسبان کی بہن تھی ،،،
وہ ایوب سےجیت جاتی توپاکستان واقعی آج ایشین ٹائیگر ہوتا ،،،
اس کی ہار کی سزا آج تک پاکستان بھگت رہا ہے.
پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ قوم کی محسن' محمد علی جناح کو قائداعظم بنانے والی' مادر ملت محترمہ فا طمہ جناح کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ کر دعا کریں.
فا طمہ جناح بانئ پاکستان قائد اعظم کی وہ عظیم بہن جن کے بارے میں قائدا عظم نے خود فرمایا تھا:
"اگر فا طمہ تحریک پاکستان میں میرا ساتھ نہ دیتی تو میں کبھی کامیاب نہ ہوتا"
 

Back
Top