
امریکی کام کا کہنا ہے کہ ایران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کروانے کی سازش کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک رپورٹ جاری کی ہےجس کے مطابق کئی ہفتے قبل سے ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے سیکیورٹی خدشات سامنے آئے تھے جس کے ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی، پنسلوانیہ میں ٹرمپ پر حملے کے بعد سیکیورٹی مزید بڑھادی گئی، اطلاعات ہیں کہ ایران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کروانے کی سازش کرسکتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ پر حملہ کرنے والے حملہ آور کے پیچھے ایرانی سازش کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔
ایران نے امریکی الزام کو کھوکھلا اور گندا قرار دے کر مسترد کردیا ہے ، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن کے ترجمان نے اس الزام پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کےقتل کا حکم دیا تھا اس لیے ایران کی نظر میں ٹرمپ ایک مجرم ہیں جن پر مقدمہ چلایا جائے، ایران اس معاملے میں قانون کے راستے کا انتخاب کرتا ہے۔
امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کے احکامات پر جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے ایران ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرواسکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی سیکرٹ سروس کو ٹرمپ پر حملے کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نےبھی اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے کہ معلوم لیا جائے کہ سیکرٹ سروس کی سیکیورٹی والے علاقے میں حملہ آور کیسے ایک قریبی عمارت کی چھت پر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15trumpskqkanytskjskjsl.png