TemptationQ
Senator (1k+ posts)
کون کسے بے وقوف بنا رہا ہے ؟
کل تک ایک دوسرے کی شکل بھی نا دیکھنے کے روادار آج شیر وشکر بنے بیٹھے ہیں - سچ کہا ہے کسی نے سیاست دانوں کے سینے میں دل نہیں ہوتا - سیاستدانوں سے بڑا منافق اس رو زمین پر اور کوئی نہیں
تو بھائیو! اب ان سیاست دانوں پر تکیہ کرنے کی بجائے عوام کو اب اپنے حقوق کے لئے خود ہی اٹھنا ہوگا - اب نا ان کے سروں پرتاج سلامت رہنے چایئں اورنہ ہی مسندیں - بہتریہی ہے کہ یہ اپنی مسندوں سے خود ہی اتر جائیں ورنہ وہ دن دور نہیں جب یہی عوام انہیں ان مسندوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے کیونکہ اب عام آدمی سمجھ گیا ہے یہ لوگ نا غاصب اوراستحصالی قوتوں سے انہیں بچائیں گے اور نہ ہی ظلم وبربریت سے اب عوام کو اپنی لڑائی خود ہی لڑنا ہوگی