
کویت 1450میگاواٹ غازی بروتھا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں 30 فیصد شیئرز خریدے گا,انرٹیک کویت کی سرکاری کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کی ذیلی کمپنی ہے۔ اور واپڈا کا حصص کی منتقلی میں ہموار کردار کےلیے مشاورتی کردار ہوگا۔
حکومت چاہتی ہے شیئرز کی فروخت کے ذریعہ 80؍ کروڑ 90؍ لاکھ ڈالرز حاصل کرنا چاہتی ہے۔ حاصل ہونے والی رقم دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔
وزارت آبی وسائل میں ایک سینئر افسرکا کہنا ہے کہ انرٹیک غازی بروتھا ہائیڈرو پروجیکٹ کی قانونی اور تیکنیکی امور کا جائزہ لے گی۔ پاکستان اور کویت نے گزشتہ 29؍ نومبر کو اربوں ڈالرز کی مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جن میں فوڈسیکورٹی، زراعت، ہائیڈل پاور، واٹر سپلائی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ معدنی صنعت کی سپورٹ میں مائننگ فنڈ قائم کیا جائے گا,ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ زون قائم ہوں گے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی کویت میں دستخطوں کی تقریب میں موجود رہے۔ پاکستان کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کےلیے ساڑھے تین ارب ڈالرز مالی خلا پر کرنے کے لیے ضرورت ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3kuwayiichhdgh.png