کچے کے علاقے میں سابق ایم پی اے کی گاڑی پر حملہ، ساتھی جاں بحق

kacha.jpg

سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کی گاڑی پر کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ہے، حملے میں سابق ایم پی اے کےایک ساتھی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی رونتی کے کچے کے علاقے میں سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شرکی گاڑی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا، ڈاکوؤں کی جانب سےشدید فائرنگ کے نتیجے میں شہریار شر کا ساتھی علی محمد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شہریار شر معجزانہ طور پر بچ گئے تاہم شہریار شر کے بیٹے نے پولیس سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد ابھی کچے کے علاقے میں ہیں ، پولیس انہیں نکالنے کی مدد کرے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گھوٹکی کے ایس ایس پی حفیظ الرحمان بگٹی بھاری نفری کے ساتھ کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں تاہم پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان صورتحال تاحال کشیدہ ہے۔​
 
Last edited:

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
Ye waqya aik chor, jhotay, buzdil, kiameenay dako bamuqabla aik is chor ki ziyadatiyun say tang aye huway dako ka hay.
 

Back
Top