
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے خلاف دہشتگردی کیس کی سماعت ہوئی۔سابق ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق نے درخواست ضمانت واپس لے لی
اس پر عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سوال کیا کہ کیا آپ کے کلائنٹ نے اب تک پریس کانفرنس نہیں کی؟
https://twitter.com/x/status/1666319454207352837
جس پر وکیل نے کہا کہ نہیں سر، اور نہ ہی پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ ہے۔
عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے پر کیس کو نمٹا دیا
یادرہے کہ اس سے قبل اسلام آبادہائیکورٹ میں بھی ججز سوال کرتے رہے ہیں اور پریس کانفرنس کا مشورہ دیتے رہے ہیں۔
اسد عمر کے کیس میں جسٹس گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کے وکیل بابر اعوان سے کہا کہ 'وہ' تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیریئر بھول جائیں۔عدالت نے اسد عمر کو ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کرنےکی ہدایت کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/presshaiashaia.jpg