کیا بھٹو کیس کا فیصلہ اداروں کے درمیان ایک لکیر نہیں کھینچ دے گا؟ چیف جسٹس

qai1h1h313.jpg

سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے آج سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ بہت بوسیدہ ہے اور ہم اب تک اپنے ماضی میں جی رہے ہیں۔ بھٹو کیس کا فیصلہ کرنے سے کیا اداروں کے درمیان ایک لکیر نہیں کھنچ جائے گی۔

چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ یہ ایسا موقع نہیں ہے کہ غلط کاموں کا مدعا اداروں کو لاتعلق ہونے کا موقع دے کر انفرادی شخصیات پر ڈال دیا جائے اور دونوں ادارے اپنے اوپر لگنے والے الزامات سے دامن چھڑا لیں؟ کبھی نہ کبھی تو نئی شروعات ہونی ہی ہے، کیا ایسا کرنے سے قوم کے زخم بھر نہیں جائیں گے؟

قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ انتہائی بوسیدہ ہے اور ہم اب تک ماضی میں جی رہے ہیں! بھٹو کیس کا فیصلہ کرنے سے کیا دونوں اداروں کے درمیان ایک لکیر نہیں کھنچ جائے گی؟ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے ریمارکس میں کہا اس بات کا تعین کرنا ہے کہ اس وقت ججز ملک میں مارشل لاء کے باعث دبائو کا شکار تھے تو اس کے ثبوت کیا ہوں گے؟

انہوں نے کہا ججز پر دبائو کے حوالے سے صرف انٹرویوز موجود ہیں، کیا فیصلہ اس بنیاد پر کر دیں؟ جسٹس منصور کا کہنا تھا کہ کیا یہ سمجھ لیں کہ مارشل لاء کے دوران سب ججز دبائو کا شکار تھے؟ کیا مارشل لاء کے دوران ججز کے سنائے گئے تمام فیصلوں کو اٹھا کر پھینک دیں؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ذوالفقار بھٹو کیس کو خاص پیرائے میں دیکھا جائے تو مارشل لاء کے دوران دیگر مقدمات دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ ذوالفقار بھٹو ریفرنس میں عدالت کس قسم کا انصاف فراہم کر سکتی ہے؟ بلاول بھٹو زرداری اور ذوالفقار بھٹو جونیئر کیا قصاص چاہتے ہیں؟ جس پر عدالتی معاون کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر کام کا صرف بدلہ نہیں لیا جاتا۔ مخدوم علی خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا مطالبہ بے گناہی، تقدس اور عزت کی بحالی بھی ہوتا ہے، عدالت نے سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کر دی۔
 

چاچا بوٹا

MPA (400+ posts)
سرینا کا خصم
فراڈ قاضی ۔ غریب عوام کی خون پسینے کے ٹیکسوں سے تنخواہ لے کر اصل کام چھوڑ کر سپریم کورٹ کی کرسی پر بیٹھ کر ۔ روڈی شو چلا رہا ہے
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Abhay Oh MC dhakan bhuto ko jahanum gaye huway 50 saal se ziyada ho gaye hain tu abb us ki bund mein ghuss ke kya ker raha. hai

Yeh kya is waqt mulk ka sabse barda masla hai?

Mulk mein kya crisis chal raha hai aur is MC ko bhutto sooj raha hai. What a fuckin' idiot!

This mothertrucker really is a psychopath