کیا ترکی سے سیلاب متاثرین کو ملنے والی امدادہی ترکی کو واپس بھجوائی گئی؟

13apksktastanturrkuwa%5Bsaimdadd.jpg

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف جو امداد ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے لے کر گئے ہیں وہ وہی امداد ہے جو ترکی نے ہمیں سیلاب زدہ علاقوں کیلئےبھجوائی تھی۔

جی این این کے پروگرام"لائیوود ڈاکٹر شاہد مسعود" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ترکی کے دورے کیلئے لاہور سے روانہ ہوئے، ترکی پہنچنے کے بعد ایک عجیب و غریب خبر بھی سامنے آئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1626634369551986688
انہوں نے کہا کہ ترکی سے خبرآئی ہے کہ جو امدادی سامان وزیراعظم اپنے ہمراہ لے کر گئے وہ غالبا سندھ سے بھیجا گیا، جب سامان وہاں پہنچا تو ان پیکٹس کے اوپر تو "حکومت سندھ "اور "حکومت پاکستان" درج تھا تاہم جیسے ہی ان پیکٹس کو کھولا گیا تو اندر سے جو پیکٹ نکلا اس پر درج تھا " ترکی کی جانب سے محبت کےساتھ"۔


شاہد مسعود نے کہا کہ یہاں کے لوگوں نے ترکی کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے موصول ہونے والے سامان کو ہی دوبارہ پیک کرکے ترکی کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھجوادیا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس حرکت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں نہیں جانتا کہ ترکی کا میڈیا اس خبر کو رپورٹ کرتا ہے یا ہماری عزت رکھنے کیلئے چھپا لیتا ہے، تاہم یہ ترکی میں قونصلیٹ جنرل کو اندر سے خبر دی ہے جو پاکستان کیلئے انتہائی شرمندگی کا مقام ہے۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
‏پرانی کہاوت ہے'کہ
آلو بکے نہ بکے"گدھے نے شہر تو دیکھ لیا"

ملک آباد ہو، یا اُجڑے،، مسخرہ اعلیٰ نے وجیرِ آجمی تو دیکھ لی
 
Last edited:

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
اگر یہ سچ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ سیلاب متاثرین تک کبھی نہیں پہنچایا گیا۔
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
اگر یہ سچ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ سیلاب متاثرین تک کبھی نہیں پہنچایا گیا۔

آپ بھی بہت معصوم ہیں

سیلاب زدگان تک کبھی پہلے کچھ پہنچا ہے۔۔

یہ مین میڈ سیلاب تھا۔۔

دنیا سے پیسے مانگنے کے لئے خود بند توڑے۔۔
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
آپ بھی بہت معصوم ہیں

سیلاب زدگان تک کبھی پہلے کچھ پہنچا ہے۔۔

یہ مین میڈ سیلاب تھا۔۔

دنیا سے پیسے مانگنے کے لئے خود بند توڑے۔۔
I am certainly not naive, it is just my way of expressing the bitter truth.