کیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کی نمائندگی کر رہےتھے؟

15%D8%AC%D8%A6%D8%B3%D8%AA%DB%8C%DA%86%D8%B9%D9%81%D8%A7%DB%8C%D8%B2%DB%8C%D8%B3%D8%A7%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%84%D9%85%D9%86%D9%B9.jpg

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو دعوت نامے موصول ہوئے تھے : عدالتی ذرائع

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کیا جس کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ وہ آئین پاکستان کی گولڈ جوبلی تقریب میں انفرادی طور پر شریک ہوئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ کے بعد اس کتاب کا ہم پر سایہ ہے۔ اپنے ادارے کی طرف سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آئین پاکستان کے محافظ ہیں جو سیاسی باتیں ہوئیں ان سے کوئی تعلق نہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو دعوت نامے موصول ہوئے تھے لیکن کوئی جج سپریم کورٹ کی نمائندگی نہیں کر رہا ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ کسی جج نے سپریم کورٹ کو اعتماد میں لیے بغیر تقریب میں انفرادی طور پر شرکت کی تھی۔

دوسری طرف نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے رپورٹر حسنات ملک نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ہم خیال ساتھی ججز سے تقریب میں شرکت کیلئے مشاورت کی تھی، قاضی فائز عیسیٰ کے دوستوں نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ تقریب میں نہ جائیں! ساتھی ججز کا کہنا تھا کہ موجودہ ماحول میں پارلیمنٹ جانا مناسب نہیں ہے!پارلیمنٹ جانا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اپنا فیصلہ تھا!

https://twitter.com/x/status/1645456673295814657
تقریب میں اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ اپنے ادارے کی طرف سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم بھی آئین پاکستان کے محافظ ہیں، جو بھی سیاسی باتیں یہاں ہوئی ہیں ان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرا میدان قانون ہے، آپ تبصرے کریں یا تنقید میں چیزوں کو قانون کی نظر سے دیکھتا ہوں۔ وزیراعظم نے 10 اپریل کو یوم دستور قرار دیا ہے جو اچھی بات ہے
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
ye zardari kay love child is form par maryam zani ka tou batain kay shadi kay 4 maheenon baad bachi kesay paida kar di?