کیا جمائما کی آنے والی فلم میں نصرت فتح علی خان کی قوالی کا تڑکا لگے گا ؟

film.jpg


جمائما گولڈ اسمتھ راحت فتح علی خان کی مداح، کیا فلم میں قوالی شامل کرینگی؟

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی ڈائریکٹر جمائما گولڈ اسمتھ لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کی مداح تو ہی ہیں، اس بار انہوں نے راحت فتح علی خان کو بنایا مہمان اپنے فلم سیٹ کا، جہاں گلوکار کی لائیو پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا۔

انسٹاگرام پر جمائما نے راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ خوب انجوائے کیا،جمائما نے گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کیں، ان تصاویر کو دیکھ کر کہا جارہا ہے کہ جمائما کی فلم میں راحت فتح علی خان کی قوالی بھی شامل ہوگی،

خبریں بھی گردش کررہی ہیں، کہ جمائما کی نئی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ میں راحت فتح علی بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، اب حقیقت تو فلم کے منظر عام پر آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔



اس سے قبل جمائما نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی صارفین سے نصرت فتح علی خان کی قوالی ’اے اتھرا عشق نہیں سونڑ دیندا‘ انگریزی ترجمہ طلب کیا تھا،جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے، اس فلم اداکارہ سجل علی بھی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں،فلم کی کہانی محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے درمیان محبت اور شادی پر مبنی ہوگی۔
 

Back
Top