کیا شیر افضل مروت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے جارہے ہیں؟

10shehafzfoppositionleadrer.png

اپوزیشن لیڈر کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے تین نام سامنے آگئے ہیں: ذرائع

8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج جاری ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتیں آئندہ کے لائحہ عمل بارے غور کر رہی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ساتھ متعدد بڑی سیاسی جماعتیں حکومت تشکیل دینے کے لیے اکٹھی ہو چکی ہیں جبکہ سربراہ جے یو آئی ف نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی دعوت دی تھی اور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بڑی تعداد کے کامیاب ہونے کے بعد حکومت بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ناکام ہونے کی صورت میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر بھی غور شروع کر دیا ہے، ابتدائی طور پر علی محمد خان ، بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی دوڑ میں سب سے پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی طرف سے بھی بطور امیدوار اپوزیشن لیڈر شیر افضل مروت کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر شیر افضل مروت کے علاوہ محمد علی خان اور بیرسٹر گوہر خان کے نام بھی زیرغور ہیں تاہم علیمہ خان کے شیر افضل مروت کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے سرگرم ہو چکی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے نام کا حتمی اعلان بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرنے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ صرف خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے تعاون سے انکار کر چکی ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے اپنا موقف تبدیل کیا اس لیے وہ خیبرپختونخوا میں جس سے چاہے احتجاج کر لے۔
 

Pakistan90210

MPA (400+ posts)
there is already news circulating in whatsapp groups that he is leaving for Kabul to be with his Harami Afghani brothers 🤣
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
there is already news circulating in whatsapp groups that he is leaving for Kabul to be with his Harami Afghani brothers 🤣
Ye afghani teri baji lay kar Kandahar chala gaya tha sab ko pata hai ab tu gussa tou karay ga 🤣 🤣 🤣 Kea wesay Afghaniyon nay tum majoosyon ki pittthi mari hai wah wah wah