
فردوس عاشق اعوان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید، خرم لغاری نے شمولیت اختیار کرلی
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تردید کردی ہے جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے منحرف رکن خرم لغاری نے پیپلز جوائن کرلی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1636760995757699072
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے مخالفین، ناقدین اور حاسدین ہر روز غلط من گھڑت اور منفی پروپیگنڈہ پھیلا کر عوام الناس کو گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
دوسری جانب مظفرگڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے منحرف رہنما خرم لغاری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
خیال رہے کہ خرم لغاری 2018 کے انتخابات میں آزاد حیثیت میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
Last edited by a moderator: