کیا واقعی عمران خان نے کہاکہ انہوں نے اسمبلیاں جنرل باجوہ کے مشورے پرتوڑیں؟

ik-gumrahnaahs.jpg

کیا واقعی عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اسمبلیاں جنرل باجوہ کے مشورے پر توڑیں؟

جیو نیوز نے یہ خبرچلائی کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی صوبائی حکومتیں جنرل باجوہ کے مشورے پر گرائیں حالانکہ عمران خان نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

اے آروائی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انکے سارے لیڈرزانکے بیانات ہیں کہ اگر آپ الیکشن چاہتے ہیں تواپنی حکومتیں گرادیں، مریم نواز ، خاقان عباسی، انکے تین چار مین لیڈرز یہ کہتے رہے کہ الیکشن چاہئے تو اپنی حکومتیں گرادیں۔
https://twitter.com/x/status/1650226085546672128
اسکے بعد عمران خان کہتے ہیں کہ جب جنرل باجوہ سےمیری ملاقات ہوئی تو اس نے بھی کہا کہ اگر الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومتیں گرادیں، ہم نے اپنی حکومتیں گرادیں۔

لیکن جیو نے صرف جنرل باجوہ کا نام لیا اور یہ نہیں بتایا کہ ن لیگ کے لیڈرز کیا کہتے رہے۔

اس پورے کلپ میں عمران خان نے کہیں نہیں کہا کہ اس نے جنرل باجوہ کے مشورے پر حکومتیں توڑیں۔

جنرل باجوہ اکتوبر میں ریٹائر ہوئے تھے اور عمران خان نے صوبائی حکومتیں جنوری میں گرائیں لیکن جنرل باجوہ کے ریٹائر ہونے کے تین ماہ بعد ۔۔
https://twitter.com/x/status/1650231548635914243
دوسرا عمران خان نے جنرل باجوہ سے جس ملاقات کا حوالہ دیا تھا وہ اگست 2022 میں ایوان صدر میں عارف علوی کی موجودگی میں ہوئی تھی اور تحریک انصاف نے حکومتیں جنوری یعنی 6 ماہ بعد گرائی تھیں۔

جیو کے صحافی 8 سیکنڈ کا کلپ شئیر کرکے گمراہ کرنیکی کوشش کررہے ہیں جبکہ تحریک انصاف نے مکمل کلپ شئیر کرکے جیو اور اسکے صحافیوں کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
mera sawal yea hai ke bajwa ne khan ko kaab kaha ke apni goverrnment KP aur punjab main khatam kar do.There is the problem.Bajwa , Arif Alve or khan ke meeting means Bajwa was Army chief that time when he said to khan to disolve assembliies then its ok i think.
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
عمران خان کے فلبدی انٹرویو میں مُخالفین کے لیے ایک نہ ایک لوز بال ضرور ہوتی ہے۔
ان فضول انٹرویو سے پرہیز کرنا ضروری ہے اور ایک لکھے ہوئے اسکرپٹ پر انٹریو دینا چاہیے۔
کوئی لوز بول نہیں تھی۔ حرامی بغض عمرانی اپنی خباثت سے باز نہیں آ سکتے
 

Back
Top