کیا واقعی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 70سال کی بلند ترین سطح پر ہے؟

9infla.jpg

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ نے کہا ہے کہ ملک میں فی کس آمدنی میں مہنگائی کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان مشیر خزانہ نے ملک مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیدیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1453023222149046281
رپورٹ کے مطابق ترجمان مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ جس نے یہ رپورٹ مرتب کی ہے اسے ملک کی 70 سالہ تاریخ کا کوئی علم نہیں، رپورٹ کا عنوان کہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ رپورٹ کے اندر صرف 3 سے 4 اشیاء کے مہنگے ہونے کی بات کی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1452948454288748547
https://twitter.com/x/status/1452979090303062016
https://twitter.com/x/status/1452973051134447617
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا اگر درست موازنہ کرنا ہے تو اس کیلئے سی پی آئی ہی درست طریقہ ہے، اعدادوشمار اورا صل خبر کو گمراہ کن سرخی کے ساتھ شائع کرنا سنسنی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1452979195995250692
ترجمان مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا غیر معمولی مہنگائی کا شکار ہے، دنیا کے کئی ممالک میں مہنگائی کے دہائیوں کے ریکارڈز ٹوٹ چکے ہیں، اس مہنگائی کے دور میں موجودہ حکومت نے پاکستانی عوام پر کم سے کم اثر ڈالا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1452979275183706118
https://twitter.com/x/status/1452979381245136907
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی 9 فیصد کی شرح سے بڑھ ہے جبکہ فی کس آمدنی میں اضافہ اس سے زیادہ ہے، حکومت عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے پروگرام سے ریلیف دینے کی تیاری بھی کررہی ہے۔ا

https://twitter.com/x/status/1452979443622760450
 

Back
Top