کیا وزیراعظم شہباز شریف10 منٹ کیلئے عدالت نہیں آسکتے؟ جج کا استفسار

6shahbazsharifkhasoosiadalat.jpg

لاہور کی اسپیشل کورٹ کےجج نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کی عدم پیشی پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا وزیراعظم ایک دن میں 10 منٹ کیلئے عدالت نہیں آسکتے؟

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلی حمزہ شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف، ان کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں پیش بتایا کہ ملک میں سیلاب کی صورتحال کے باعث وزیراعظم عدالت میں پیشی کیلئے نہیں آسکتے۔

جس پر اسپیشل کورٹ کےجج نے ریمارکس دیئے کہ مجھے وزیراعظم کا شیڈول دیدیں کہ وہ کہاں ہیں، کیا وزیراعظم 1 دن میں 10 منٹ کیلئے عدالت نہیں آسکتے، اس کیس کی سماعت کونسا روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہے، اثاثوں کو منجمد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کے اثاثوں کے ساتھ ان کی کمپنیوں کے اثاثے بھی منجمد کردیئے ہیں، رمضان شوگر ملز کے اثاثوں کو منجمد کرنے کی وجہ سےملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے، جس پر عدالت نے تنخواہوں اور بلوں کی ادائیگی کی حد تک نرمی کا حکم دیدیا۔

عدالت نےاثاثے منجمد کرنے کے خلاف شہباز فیملی کی جانب سے دائر درخواست 10 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے،عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا ہے اور 17ستمبر کو جواب جمع کروانےکی ہدایت کردی ہے۔
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)

Corrupt beggar, 1 minute k liye bhi aajae toh jhoot boltay huway pakrha jaega.