کیا ٹریبونلز کیس کی سماعت پی ٹی آئی وکلاء کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

کیا واقعی اگست میں ہونیوالی ٹریبونلز کیس کی سماعت پی ٹی آئی وکلاء کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی؟

صحافی احمد وڑائچ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کی پریس ریلیز میں بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل دستیاب نہیں، اس لیے الیکشن ٹربیونل کیس کہ سماعت ڈی لسٹ کیا جا رہا ہے۔ کل معزز جج کہہ رہے تھے کہ وکیل کی درخواست پر فیصلہ کیا۔

انہوں نے سپریم کورٹ کی پریس ریلیز شئیر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ سپریم کورٹ کی پریس ریلیز جھوٹی تھی؟
https://twitter.com/x/status/1838853176033690006
عدیل سرفراز کا اس پر کہنا تھا کہ گزشتہ روز دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کورٹ رپورٹرز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ "میڈیا پر ایسا تاثر دیا گیا کہ ٹریبونلز کیس کی سماعت میری عدم دستیابی کے باعث نہیں ہو رہی جبکہ درحقیقت حامد خان کی التواء کی درخواست پر سماعت مؤخر کی گئی تھی"

انہوں نے بھی سپریم کورٹ کی پریس ریلیز شئیر کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اس نوٹس سے واضع ہوتا ہے کہ معزز جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت موخر کی گئی تھی
https://twitter.com/x/status/1838846800746201596
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

وہ زمانے گئے جب ارباب اقتدار اپنے کرتوت چھپانے کے لے جھوٹ کی دبیز دیوار کے پیچھے باآسانی چھپ جاتے تھے . اب سوشل میڈیا کا دور ہے اور اب چھوٹے چھوٹے بچے دو منٹ میں سچ نکال کر اگلوں کے منہ پر مار دیتے ہیں . یہی سوشل میڈیا کی پاور ہے اسی وجہ سے جسکو قاضی اور مستری جیسے جھوٹے اور مکار لوگ ہر وقت گالیاں دیتے نظر آتے ہیں
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہوتئ ہے اور اس معاملے میں جج ہی بظاہر جھوٹا ثابت ہورہا ہے
 

Back
Top