
افغان طالبان کو جنگ کے میدان سے لے کر مذاکرات کی ٹیبل تک لانے میں پاکستان کا اہم کردار رہاہے، پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے بے پناہ کوششیں کی اور قربانیاں بھی دیں، جس کا اعتراف دنیا کررہی ہے۔
افغانستان سے دوسرے ممالک کے لوگوں کے محفوظ انخلا میں پاکستان کی مدد پر دنیا بھر نے پاکستان بھرپور پذیرائی کی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق اب پاکستانی حکومت نے طالبان کی سیکیورٹی فورسز کی تربیت کیلئے بھی مدد کا اشارہ دے دیا ہے، پاکستان حکومت افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت میں مدد کرے گا۔
روسی میڈیا کے مطابق افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے نے حکومت پاکستان کی جانب سے کہا کہ ہم یقینی طور پر افغان حکومت کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی تربیت کے لیے اور فورسز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
دونوں ممالک کی مشترکہ 16000 میل کی سرحد پر مسلح گروہوں کی نقل و حرکت سیکیورٹی چیلنجز کا باعث بنتی ہے۔جس کے لیے اقوام کے درمیان تعاون درکار ہوتا ہے، دوسری جانب افغانستان کی جانب سےایک بار پھر طور خم سرحد بند کردی ئی ہے، طالبان نے گیٹ پر کنٹینر کھڑے کردیے، ہر قسم کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/v92qq3n.jpg