کیا پرویزخٹک پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لیں گے؟ گورنر کے پی کا بڑا دعوی

khtakahsshaih.jpg

گورنر خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ میں ورکرہوں لیکن کچھ لوگ میری سرگرمیاں ماضی کےگورنرکی طرح دیکھتے ہیں، مجھ سے پہلے کوئی بھی گورنر کسی ادارے میں نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو کہتا ہوں ان کے گورنر 4 برس میں 400 آدمیوں سے بھی نہیں ملے مگر آج لوگ کہتے ہیں کہ کوئی عوامی گورنر آیا ہے، میرے پاس پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی آتے ہیں۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کے استعفے قبول ہوئے تو ہائیکورٹ چلے گئے کہ ہمیں بحال کرو، آج بھی ان سے اپیل ہے کہ ملک کے مسائل کو دیکھ کر فیصلے کرو، آل پارٹیز کانفرنس جاؤ اور اپنا مؤقف بیان کرو، آپ کو الزامات کی سیاست ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدارنہ الیکشن کرائے اور الیکشن کمیشن حالات کو دیکھ کر الیکشن کا فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن کو رائے دیتا ہوں حکم نہیں۔

الیکشن پر ہاوی ہونے کے الزام سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہار تسلیم کرلی ہے، آپ کی حکومت میں ہم نے انتخابات لڑ کر میئر منتخب کیا، پی ٹی آئی نے قسم کھائی ہے کہ ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ سو جنازے ہم نے اٹھائے ان کا ایک ایم پی اے ابھی حاضر نہیں ہوا، عمران خان نے پولیس کو ریاستی اداروں کے خلاف کھڑا کردیا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Over governor KPK's dead body.
Yeh mullah fazal kaa samdhi hai aur samdhioun ney Pakistan kaa bayraa ghraq ker diya hai.
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
It will be big blow to PTI if that happens; likely from ANP or PPP
خٹک پی ٹی آئی کبھی نہی چھوڑے گا کیونکہ اگر یہ یہاں سے گیا تو وہ اس کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔ پہلی وجہ یہ کہ اس کی فیملی ٹوٹ چکی ہے اب اس کی ایک ہی سیٹ رہ گئی ہے۔ دوسری وجہ یہ کہ اس کے باوجود کے اس کے اپنے ووٹ بھی موجود ہیں، وہاں ۷۰ فیصد ووٹ عمران خان کے ہیں۔ پی ٹی آئی چھوڑ کر اگر آرمی کی مداخلت نہ ہو تو یہ اسمبلی میں بھی نہی آسکے گا۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Jayen gay , ahista ahista saray jayengay jo lotay party mayn aaye thay, Bilawal bhi PM banayga, mazaq uraya krtay thay yahan chamoonay, lakin tab bhi mayn kehta tha k jab Amreeka sa order aana hay tou yeh FOUJ bilawal chor, kisi gali muhallay k chooray ko bhi banana para tou banai gi. bus dekhtay jao aur haan mujhy abhi bhi galiyan dena na bhoolna kiyonkay abhi tak Bilawal bana nhi hay PM. Maryam bhi banaygi, iss mulk mayn yehi chalayga, kyonkay awam ko aisay jhakra howa hay FOUJ nay, na hi koi institue banany diya FOUJ nay
 

Back
Top